مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کیخلاف اور کشمیر ی عوام سے اظہار

یکجہتی کیلئے کوہلو شہر میں ریلی و مظاہرہ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 20:52

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کیخلاف اور کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کوہلو شہر میں ریلی و مظاہرہ ،ریلی بینک چوک سے شروع ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ٹریفک چوک پر آکر مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی ریلی میں قبائلی و سیاسی رہنماں وڈیرہ بیورغ مری، عمر فاروق زرکون، میر شیر باز مری، حاجی میر گل سومرانی سمیت سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،شرکا نے ہاتھوں میں بینرز و پلے کارڈز اور آزاد کشمیر و پاکستان کے قومی پرچم اٹھارکھے تھے ریلی کے شرکا کی جانب سے پاکستان زندہ باد ،کشمیر بنے گا پاکستان اور ہندوستان مخلاف نعرہ بازی کی گئی،شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمر فاروق زرکون، وڈیرہ بیورغ مری نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے بھارت اپنے ظلم بند کرے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت اور فوج کی غیر قانونی مداخلت و جاری بیہمانہ مظالم پر اقوام متحدہ نوٹس لے ،انہوں نے کہا کہ بے گناہ کشمیر ی عوام بالخصوص عورتوں بچوں اور بزرگ شہریوں پر ہونے والے بدترین مظالم قبول نہیں بھارت کو ان کا حساب دینا ہوگا،کشمیریوں سے روح اور جسم کا رشتہ ہے پاکستانی عوام اور فوج کشمیریوں کیساتھ آخری سانس تک رہے گا ،کشمیر میں مظالم سے بھارتی جمہوریت کا دنیا کے سامنے پردہ چاک ہوچکا ہے کشمیر و پاکستان لازم و ملزوم ہیں ،پاکستانی عوام کی ہمدردیاں مقبوضہ کشمیریوں کیساتھ جڑی ہوئی ہیں بھارت کو اپنی غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، عالمی ادارے و اقوام متحدہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور دہشت گرد بھارت کی جارحیت کا نوٹس لے اور کشمیر یوں کو ان کی امنگوں کے مطابق آزادی دلانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں