صاف شفاف و منصفانہ انتخابات کا تقاضا ہے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو پیرول پر رہا کیا جائے،قمر زمان کائرہ ، چودھری محمد یاسین

جمعرات 7 اکتوبر 2021 18:06

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلز کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ اور مرکزی صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ صاف شفاف و منصفانہ انتخابات کا تقاضا ہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو پیرول پر رہا کیا جائے،قمر زمان کائرہ نے کہا کہ 10اکتوبر کو چڑہوئی میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے فوج تعینات کی جائے ان خیالات کا اظہارِ انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چڑہوئی میں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تو اس کی ذمہ دار انتظامیہ ہو گی چ۔ڑہوئی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری عامر یاسین کی پیرو ل پر رہائی کرائی جائے۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے صورتحال کشیدہ ہے۔ہمیں افسوس ہے۔لیکن اس میں پیپلز پارٹی کا قصور نہیں۔آج کی حکومت کے دعوے ہیں اور حکومتی لوگ مختلف جگہوں پر بیٹھ کر باتیں کر رہے ہیں۔

اور اپنے دوستوں کو اشتعال دے رہے ہیں۔انتظامیہ سے کہتے ہیں کہ ہم اپنے ایک ایک ساتھی اور ایک ایک ووٹر کا دفاع کریں گے،اپنے حقوق کا دفاع کریں گے۔کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے۔ہمارا مقصد کسی کو دھمکی دینا نہیں نہ ماضی میں میں ایسی کوئی روایت تھی نہ آئندہ ہو گی۔ہم انتظامیہ کو وارننگ دے رہے ہیں کہ آپ دباؤ کے بغیر تمام تر وسائل استعمال کرتے ہوئے الیکشن کے عمل کو شفاف بنانے کی کوشش کریں۔

تا کہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کنٹرول میں رہے۔اور کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔سرکاری ملازمین پر جو دباؤ ڈالا جا رہا ہے انشاء اللہ ایسا کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ہمارے ساتھ جن لوگوں کی انمنٹ کمٹمنٹ ہے وہ انشاء اللہ استقامت والے لوگ ہیں۔اپنی نسلوں کی بقاء،اپنے علاقوں کی ترقی او ر مسئلہ کشمیر کے لئے لوگ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

اور ایسے لوگ کسی دباؤ میں نہیں آنے والے۔سرکاری ملازمین کو عہدو ں کا لالچ دیا جا رہا ہے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے الیکشن کمیشن اس کو روکے۔اور الیکشن کے منصفانہ،پرامن انعقاد کے لئے اپنی آئینی ذمہ داری کو پورا کرے۔چوہدری محمدیاسین نے کہا کہ چڑہوئی اللہ کے فضل وکرم سے منی لاڑکانہ کا درجہ رکھتا ہے۔وہاں کی تمام تر صورتحال کے باوجود پیپلز پارٹی نے الیکشن جیتا اور کوٹلی شہر کی سیٹ 46سال بعد پیپلز پارٹی جیتی ہے۔

25جولائی کو میرے خلاف مختلف افواہیں پھیلائی گئیں۔مٹھی جنڈ واقعہ کے روز میں وہاں پولنگ اسٹیشن پر گیا پولنگ اسٹیشن پر جانا معمول کی بات ہوتی ہے۔امیدوار اسمبلی کی۔میں ہر الیکشن میں حلقہ کے پچاس سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر جاتا ہوں۔چھ بار چڑہوئی سے ایم ایل اے بنا۔میں جب مٹھی جنڈ پہنچا تو مجھ پر پتھراؤ شروع ہوا۔میں اسٹیشن کے اندر گیا۔

باہر نا خوشگوار واقعہ رونما ہوا۔جس میں میرے عزیز جان کی بازی ہار گئے۔جس کا مجھے دکھ ہے۔اس واقعہ کے بعدآئی جی،چیف سیکرٹری، چیف الیکشن کمیشن،ممبر الیکشن کمیشن فرحت میر،ڈی آر او،آر او،ڈپٹی کمشنر،ایس پی کوٹلی کو فون پر رابطہ کر کے بتایا کہ پرائی کے قرب و جوار کے چھ پولنگ اسٹیشنز پر تیس مفرو ر جو پاکستان سے لائے گئے تھے وہ صبح پانچ بجے پرائی بازا ر میں دیکھے گئے۔

اور انہوں نے فائرنگ کر کے راستے بند کئے ہوئے ہیں۔اور ٹھپے لگا رہے ہیں لیکن اس پر الیکشن کمیشن یا حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی۔اس کے باوجود الیکشن ہم جیت گئے۔اب وفاقی وزراء،ریاستی وزراء کی فوج ظفر موج حلقہ کے اندر موجود ہے۔لاؤ لشکر کے ساتھ لوگوں کے پاس جا کر جعلی تقرر نامے،جعلی سکیموں کے آرڈر دئے جا رہے ہیں۔کسی کو ڈی ای او۔کسی کو ایڈمنسٹریٹر،کسی کو چیئرمین کے ڈی اے اور کسی کو چیئرمین زکوة بنانے کے وعدے کئے جا رہے ہیں۔

اس طریقے سے ہمارے خلاف مہم شروع ہے لیکن انہیں پھر بھی شکست ہو گی اور یہ لشکر نا مراد لوٹے گا۔میں نے بحثیت صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ایک لیٹر لکھا کہ پہلے بھی یہاں نا خوشگوار واقعہ ہو چکا ہے۔پی ٹی آئی پر امن حالات کو خراب کرنا چاہتی ہے۔بلاول بھٹو کی چڑہوئی آمد پر پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہیلی پیڈ پر ٹریکٹر کھڑے کر دئیے انتظامیہ بے بس نظر آئی۔

ہم نے ہیلی ہیڈ کو دوسری جگہ شفٹ کیا۔پی ٹی آئی چڑہوئی میں واضع شکست دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔میں نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا کہ فوج کی نگرانی میں الیکشن کروائے جائیں تا کہ شفاف الیکشن ہوں اس پر بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی پھر میں نے ایک لیٹر چیف سکرٹری اور آئی جی کو کہ میری جانکو خطرہ ہے مجھ پر پہلے بھی حملہ ہوا ہے مجھے سیکیورٹی فراہم کی جائے مگر اس پر بھی کوئی رسپانس نہیں ملا۔

اس وقت چڑہوئی کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے لئے حکومت تمام تر وسائل استعمال کر رہی ہے پیپلز پارٹی کل بھی مضبوط تھی اور آئندہ بھی مضبوط رہے گی۔مٹھی جنڈ واقعہ کی جوڈیشنل انکوائری کا مطالبہ کر چکا ہوں۔اس موقع پر ممبر اسمبلی جاوید اقبال بڈھانوی ایڈووکیٹ،ولید انقلابی،عبدالقیوم قمر،آفتاب انجم،عار ف پناگوی،طارق داؤد،چوہدری لیاقت ایڈووکیٹ،طارق گجر سمیت کثیر تعداد میں کارکنان موجود تھے۔

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں