حکومتی زیادتیوں کیخلاف شکایات کے اندراج کیلئے ہیلپ لائن قائم کر رہے ہیں ،کسی کو من مانی نہیں کرنے دینگے‘ رانا مشہود
انتخابات سے قبل جن مافیاز سے پیسے پکڑ ے گئے تھے پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد وہ مافیا اپنے پیسے حلال کر رہا ہے عوام کیلئے حکومت کا ایک ماہ درد اور اذیت سے بھرپور رہا ہے ، کسی کو بلدیاتی نظام ختم نہیں کرنے دینگے‘ جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو
منگل 25 ستمبر 2018 18:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی آواز اسمبلیوں کے اند ر اور ہر گلی کوچے میں اٹھائے گی ۔
بلدیاتی نظام تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آیا ،کٹھ پتلی وزیر اعلی وفاق کے فیصلے پنجاب پر لاگو کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کفایت شعاری کی بات کرتی ہے لیکن وزیر اعظم ہائوس کی پانچ کروڑ کی گاڑیاں فروخت کرکے پانچ کروڑ روپے کے اشتہارات چلادئیے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو اس وقت تاریخ کا بد ترین معاشی بحران تھا ، عالمی مالیاتی ادارے کہہ رہے تھے کہ پاکستان دو ماہ میں دیوالیہ ہو نے جارہا ہے ۔ اگر ہماری حکومت نے چالیس ارب کے قرضے لئے تو ستر ارب کے قرضے واپس بھی کئے ہیں اور ہم نے اداروں کو چلایا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کھربوں روپے سے توانائی کے منصوبے لگائے او رملک سے اندھیرے دور کئے اور ہمارے دور حکومت کے منصوبوں کا کریڈٹ کوئی اور نہیں لے سکتا۔ مینجمنٹ ایک ذمہ داری ہے او رموجودہ حکومت اس میں بری طرح ناکام رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس کے خلاف کرپشن کے ثبوت ہیں انہیں پکڑیں لیکن کسی کو انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے ۔ نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹایا گیا پھر انہیں قید کی سزا دی گئی ،ابھی تک یہ معلوم ہی نہیں ہو سکا کہ انہیں کس جرم کی سزا دی گئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں نہ صرف ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہوا بلکہ ٹیکس آمدنی بھی بڑھی اور ہم تمام شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لارہے تھے ۔یہاں حکومت نان فائلرز کی آڑ میں مافیا کو سہولتیں دے رہی ہے ، انتخابات میں جس انڈسٹری اور لینڈ مافیاسے پیسے پکڑے تھے پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد وہ مافیا اپنے پیسے حلال کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کرنی ہے تو اس کا آغاز کابینہ سے کیا جائے پھر عوام کی طرف بڑھیں۔ پاکستان میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے اور اس حوالے سے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بیورو کریسی کو دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ ہم حکومت کی ذیادتیوں کے خلاف آئندہ چند روز میں ہیلپ لائن قائم کرنے جارہے ہیں ،حکومت کی زیادتیوں کا شکار افراد یہاںشکایات درج کرائیںہم ان کیلئے آواز بلند کریں گے اور کسی کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے زیر اہتمام پروجیکٹ مینجمنٹ پر2 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے،ترجمان
حکومت کسان کو ہر صورت ریلیف دے گی ،ملک محمد احمد خان
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا ..
لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری،207 ویں روز4.36 ملین روپے سے زائد کی وصولی کر لی گئی
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام
لاہورفضائی آلودگی میں دوسرے نمبرپررہا
لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے ‘ترجمان
عوام کو صاف پانی، صحت اور روزگار کی فراہمی کے لیے ہرفورم پر بات کریں گے‘ذبیح اللہ بلگن
صوبائی وزیرملک صہیب احمد بھرتھ کی زیرصدارت شاہراہوں کی تعمیر کا جائزہ اجلاس
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے