کاش ججز جسٹس شوکت صدیقی کے معاملے پر ہی بول پڑتے‘طاہر خلیل سندھو

سینیٹ الیکشن پر پیپلز پارٹی سے معاملات طے پا گئے ، خواتین کی دونوں سیٹوں پر ہماری امیدوار جیتیں گی

ہفتہ 30 مارچ 2024 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و پارلیمانی امور طاہر خلیل سندھو نے کہا ہے کہ کاش ججز اس وقت بولتے جب جسٹس شوکت صدیقی کا معاملہ ہوا تھا،سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پیپلزپارٹی سے معاملات طے پا گئے ہیں، خواتین کی دونوں سیٹوں پر ہماری امیدوار جیتیںگی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ضمنی بجٹ میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی ،اپوزیشن ضمنی بجٹ کا کوئی آڈٹ کروانا چاہتی ہے تو کروا لے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں، خواتین کی دونوں سیٹوں پر ہماری امیدوار جتیں گی، پیپلز پارٹی کی امیدوار فائزہ ملک کو ریٹائرڈ تصور کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں