مہنگائی کا مزید سیلاب آنے والا ہے اور انڈسٹری بند ہو رہی ہے

کسان کو گندم کی قیمت نہیں مل رہی، گرمیوں میں بجلی کے بل ادا نہیں ہو پائیں گے،اب حقیقت یہ ہے کہ عمران خان اور عوام ایک ہو چکے ہیں۔ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی حماد اظہر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 16 اپریل 2024 18:22

مہنگائی کا مزید سیلاب آنے والا ہے اور انڈسٹری بند ہو رہی ہے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 اپریل 2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء حماد اظہر نے کہا ہے کہ مہنگائی کا مزید سیلاب آنے والا ہے اور انڈسٹری بند ہو رہی ہے، کسان کو گندم کی قیمت نہیں مل رہی، گرمیوں میں بجلی کے بل ادا نہیں ہو پائیں گے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کیونکہ ملک میں پچھلے دو سال سے آئین شکنی، الیکشن چوری، فسطائیت کے علاوہ کچھ نہیں ہوا تو اب بہت سارے معاشی مسائل بھی جنم لے چکے ہیں۔

گندم کی کسان کو قیمت نہیں مل رہی، گرمیوں میں بجلی کے بل ادا نہیں ہو پائیں گے، مہنگائی کا مزید سیلاب آنے والا ہے اور انڈسٹری بند ہو رہی ہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ یہ سب اس وقت ہونے جارہا ہے جب عوام پر ان ہی کے مسترد کئے چہرے جبری طور پر مسلط ہیں۔

(جاری ہے)

لوگوں نے جنھیں ووٹ دیا ان کا الیکشن کمیشن نے نوٹیفیکشن نہیں کیا اور لوگ شدید غصے میں ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ انصاف کا عالم یہ ہے کے ہائیکورٹ کے ججز خود انصاف مانگ رہیں ہیں اور سپریم کورٹ لمبی تاریخیں ڈال کر معاملہ ٹھنڈا کرنے میں لگا ہے۔ پچھلے 11 ماہ میں بے گناہوں کو قید رکھنے کے لئے ایسے ایسے فیصلے نجی عدالتوں سے لئے گئے کے عدلیہ کا ادارہ بھی اب اپنی ساکھ تلاش کر رہا ہے۔ پولیس کے محکمے میں بھی متنازع تقرریاں کر کے اسے "hired gun" کے طور پر استعمال کیا گیا جس سے عوام میں اس ادارے کے بارے مزید تحفظات بڑھے ہیں۔

ان کے اپنا moraal اور effectiveness کا برا حال ہے۔ اب اس ماحول میں مہنگائی اور اقتصادی دباؤ ایسا آنے والا ہے جیسا پہلے کبھی نہیں آیا۔ یہ سب avoidable تھا لیکن ارباب اختیار کی ترجیحات مختلف ہیں۔ جس طرح ماضی میں ان کے تمام منصوبے بیک فائر کئے اس مرتبہ بھی اگر یہ کسی کو یقین دلائیں کے سب کنٹرول میں ہے تو شاید ہی کوئی معصوم ان کی باتوں میں آئے۔ حقیقت تو یہ ہے کے عمران خان اور عوام اب ایک ہو چکے ہیں اور کسی کو اچھا لگے یا نا لگے، وہ اب پاکستان کی واحد امید ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں