پنجاب پولیس کے 200 سے زائد افسران، اہلکاروں کی منشیات فروشوں کیلئے سہولتکاری کا انکشاف

جمعہ 29 مارچ 2024 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) پنجاب میں 2 سو سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کے مبینہ طور پر منشیات فروشوں کی سہولت کاری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت 10 اضلاع کے 234 پولیس افسران اور اہلکاروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فہرست میں شامل لاہورکے 30 پولیس ملازمین منشیات فروشوں کے سہولت کار ہیں یا مبینہ طور پر براہ راست منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

پنجاب بھر میں 35 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، منشیات فروشی میں ملوث اہلکار بطورسب انسپکٹر، ایایس آئی،کانسٹیبل اور ڈرائیور مختلف تھانوں میں تعینات ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جیو ٹیگنگ کے مطابق منشیات فروشوں کی سہولت کاری میں ملوث صرف 2 اہلکار جیل میں تعینات ہیں۔کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے متعلقہ منشیات فروش گینگز کی تفصیل بھی رپورٹ میں شامل ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں