ڈی جی پی ڈی ایم اے سے نیوی سٹیشن کمانڈر کی ملاقات ،عرفان علی نے ورکنگ بارے آگاہ کیا

جمعہ 29 مارچ 2024 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا سے نیوی سٹیشن کمانڈر لاہور نے ملاقات کی ، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نازیہ جبین ڈائریکٹر آپریشنز نثار ثانی و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجودتھے۔ نیوی اسٹیشن کمانڈر لاہور نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے پی ڈی ایم اے کی ورکنگ بارے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سیلاب، کووڈ، ڈینگی، قحط سالی سموگ اور ہیٹ ویو سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم الرٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو شدید بارشوں وسیلابی صورتحال کا سامنا اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جاتے ہیں۔اس موقع پر نیوی اسٹیشن کمانڈر لاہور کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کی دیگر اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن بہترین ماڈل ، سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تعاون فراہم کیا جائے گا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تعاون پر پاک نیوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کوئی بھی ادارہ یا ملک قدرتی آفات کا اکیلے مقابلہ نہیں کر سکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں