جماعت اسلامی پورے ملک میں اقامت دین کی جدوجہد تیز کریگی‘ذبیح اللہ بلگن

آئین، جمہوریت اور عدلیہ کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے ،نومنتخب امیر جماعت کو مبارکباد

جمعہ 5 اپریل 2024 17:48

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) جماعت اسلامی کے رہنما ذبیح اللہ بلگننے نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی کے انتخابات کے بعد انشا اللہ جماعت اسلامی پورے ملک میں اقامت دین کی جدوجہد تیز کرے گی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے جماعت اسلامی کے اراکین نے شفاف، غیرجابندارانہ انتخاب میں حافظ نعیم الرحمن کو منتخب کیا۔

جماعت اسلامی آئین، جمہوریت اور عدلیہ کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

ذبیح اللہ مجاہدنے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی روز اول سے اہل فلسطین کے حق میں ملک اور ملک سے باہر بھرپور آواز بلند کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں قومی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، امیر جماعت نے ایران، ترکی اور قطر کے دورے کیے اور اسلام آباد میں مختلف سفارت خانوں سے رابطے کر کے انھیں اہل غزہ کی مدد کرنے کی اپیل کی۔ جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ کے سامنے واشنگٹن کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کے خلاف احتجاج کیا اور کراچی اور لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھرپور احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں