پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے ٹرین میں خاتون پر تشدد اور بہاولپور میں قتل کے معاملہ کا نوٹس لے لیا

بدھ 17 اپریل 2024 17:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ٹرین میں خاتون پر تشدد اور بہاولپور میں قتل کے معاملہ کا نوٹس لے لیا۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے تحت کیس کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام قانونی نقاط کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر قانون کے مطابق پولیس کو لائن آف انکوائری جاری کریں اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر تفتیش کی رپورٹ روزانہ بھجوائیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں