ض*حکومت آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہی: شزہ فاطمہ خواجہ
جمعرات 18 اپریل 2024 21:15
(جاری ہے)
شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان ریجنل ٹیکنالوجی کا ریجنل حب بننے جارہا ہے،پاکستان خطے میں آئی لیڈر بننے کے لئے تیار ہے،پاکستان میں نوجوانوں کی شکل میں بہت پوٹینشل موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی اور سیاسی استحکام آرہا ہے اس لئے آئی ٹی سمیت مختلف شعبے ترقی کررہے ہیں،وزیراعظم محمد شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے بعد سعودی وفد کا عید کے اگلے روز پاکستان آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملکی حالات سازگار ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق دور میں نوجوانوں کو نیشنل انوویشن ایوارڈ کے تحت 60 ارب روپے کے قرضے دئیے گئے،ہنرمند نوجوانوں کی مکمل حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ وہ انٹرپینیور بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک امریکہ اور بھارت سمیت کئی ممالک میں نہیں چل رہا،پاکستان میں سائبر سکیورٹی خطرات اور ڈیٹا پروٹیکشن کے حوالے سے قانون سازی کی ضرورت ہے،مس اور ڈس انفارمیشن دنیا بھر کا بڑا مسئلہ ہے جس کے لئے بھی قانون سازی کرنے جارہے ہیں،سوشل میڈیا کے حوالے سے مختلف قوانین اور پالیسیوں پر کام ہورہا ہے۔ سیکرٹری جنرل ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن دیما الیحیی نے کہا کہ پاکستان اور لاہور میرا گھر ہے، پہلے بھی کئی مرتبہ آچکی ہوں،پاکستان ہمارے ڈی سی او کا بانی رکن ہے،یہاں آنے کا مقصد پاکستان کے ٹیکنالوجی کے شعبے سے استفادہ اور اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنا ہے،پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو سپورٹ کریں گے۔قبل ازیں ایکسپوسنٹر لاہور میں آئی ٹی سی این ایشیا نمائش کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ جامع اور پائیدار بنیادوں پر ترقی حکومت کی ترجیح ہے،پاکستان میں ہر سال دس ہزار آئی ٹی گریجویٹس پیدا کررہے ہیں،ملک کو آئی ٹی حب بنائیں گے، سمارٹ اپس ،ایکو سسٹم پر توجہ دے رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کے لئے مواقع بڑھیں۔ وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان کو آئی ٹی حب بنائیں گے، آئی ٹی سب شعبوں کی ترقی کا باعث بن رہی ہے، حکومت ایکو سسٹم،پالیسی سازی اور ساز گار ماحول کی فراہمی سمیت ہر طرح سے آپ کی مدد کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا وژن ہے کہ بزنسز کو سپورٹ کیا جائے،بزنس میں ہر قسم کی رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا، ملک میں ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، نالج بیس اکنامی کی ترقی کے لئے اقدامات کررہے ہیں، نجی شعبے کو ہرقسم کی سپورٹ فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سمارٹ اپس ،ایکو سسٹم پر توجہ دے رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کے لئے مواقع بڑھیں، حکومت آئی ٹی کے شعبے کے لئے بھر پور اقدامات کررہی ہے،اس حوالے سے بجٹ میں وافر فنڈز رکھے گئے ہیں\متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق
شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد
وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ڈرگ فری پنجاب مہم کامیابی سے جاری
آئی جی کا پولیس چیک پوسٹ حضرت عمر فاروق (جھنگی)کا دورہ
صحافی کیخلاف مقدمہ اوردھمکیاں دینے کی شدید مذمت
ظلم کے خلاف احتجاج کسانوں کا جمہوری حق ہی: عبدالعزیز عابد
ریلویز پولیس نے گمشدہ پرس ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کر دیا
لاہور : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، راہگیر جاں بحق
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی،50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
صوبائی وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی خان گورچانی کا یوم مزدور کے موقع پر خصوصی پیغام
مسجد اقصیٰ کے امام فرزند میمون اسد تمیمی کی قیادت میںفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اقصیٰ ریلی کا ..
قائمقام چیئرمین لیسکو سردار علی ایازصادق نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان