اس بار پاکستان میں افغانستان دوست حکومت بنے گی، فضل الرحمان

پیر 22 جنوری 2024 19:30

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2024ء) جمعیت علما اسلام جے یو آئی(ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس بار پاکستان میں افغانستان دوست حکومت بنے گی۔ورکرز کنونشن سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب سے پہلے تک پاکستان میں جتنی حکومتیں بنیں وہ افغانستان مخالف تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکا انسانیت کا درس دیتا ہے لیکن خود اسرائیل کی پشت پناہی کررہا ہے، اس ناسور نے فلسطینی سرزمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ ہمیں ختم کرنے کی باتیں کرنے والے آج در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، ہم ان کی باقیات تک ختم کرکے دم لیں گے۔انہوںنے کہاکہ ووٹ کی پرچی جہاد ہے، اس کا صحیح استعمال کامیابی ہے، یہ پگڑیاں اس لییسر پر نہیں سجائیں کہ اپنے سر ان کے سامنے جھکائیں۔فضل الرحمان نے کہا کہ 2018 الیکشن میں دھاندلی کرکے ایک شخص کو ہم پر مسلط کیا گیا، اس شخص نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں