ں*پاکستان انٹر بورڈ بوائز ہاکی چیمپئن شپ، اسلام آباد نے مردان کو 2-3 گولزسے شکست دی

اتوار 5 نومبر 2023 18:30

?لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2023ء) تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی زیر نگرانی پاکستان انٹر بورڈ بوائز ہاکی چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی لاڑکانہ کہڑا اسپورٹس کمپلکس میں جاری رہی جہاں پہلے میچ میں فیڈرل تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے تعلیمی بورڈ مردان کو 2-3 گولز سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں سیکنڈری تعلیمی بورڈ کراچی نے تعلیمی بورڈ مالاکنڈ کو 2-3 سے شکست دے دی۔

تیسرے میچ میں تعلیمی بورڈ سوات نے انٹرمیڈیٹ تعلیمی بورڈ کراچی کو 2-4 سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

سوات کی جانب طرف سے ناصر علی نے ہیٹرک گول سکور کیا جبکہ کراچی کی طرف سے سعد علی اور شہزاد علی نے ایک ایک گول کیا۔ چوتھے میچ میں تعلیمی بورڈ بنوں نے تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کو 1۔5 سے شکست دے دی۔ پانچویں میچ میں تعلیمی بورڈ لاہور نے تعلیمی بورڈ سکھر کو 0۔9 سے شکست دے دی۔ میچز کے مہمان خصوصی صدر سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن نثار اللہ شیخ تھے جبکہ اس موقع پر ٹیکنیکل آفیشلز میں محمد اسلم خان نیازی، خادم حسین گوپانگ، عبدالرو ف، عبدالرسول، محمد شریف سمیت میچز کے امپائر عبدالمنان، زاہد علی، عرفان علی، فلک زمان اور دیگر بھی موجود تھے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں