منشیات فروشی کا خاتمہ معاشرے کے بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے انتہائی اہم ہے ،ڈی پی او

ہفتہ 18 اگست 2018 23:38

لودھراں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) منشیات معاشرے کا ناسور ہے جس کی وجہ سے جوان نسل تباہ ہورہے ہیں اور انہی لعنت کی وجہ سے معاشرے بے راہ روی کا شکا ر ہوچکا ہے، ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں عثمان اعجاز باجوہ نے تھانہ صدر لودہراں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے کیا۔ایس ڈی پی او صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لودہراں ظہورالدین ڈیوڈ، سب انسپکٹر شوکت علی، ڈرائیور غلام حراور ٹیم نے ملزم مرسلین ولد اللہ بخش کو مخبر کی اطلاع پر گرفتار کیا۔

گاڑی کی تلاشی لی گئی تو گاڑی میں ولائتی شراب کی 530بوتلیں برآمد ہوئی۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور قانون کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ نے کہا کہ جب تک معاشرہ منشیات سے پاک و صاف نہیں ہوگا، معاشرے میں امن وامان بہتر نہیں ہوسکتا ہے ،منشیات کی روک تھا م کیلئے ہر قسم کے اقدامات کئے جا ئیں گے۔

منشیات فروشی کا خاتمہ ہمارے معاشرے کے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لئے انتہائی اہم ہے اورایک صحت مند معاشرے کے لئے بھی ضروری ہے۔معاشرے کے بڑے ناسور منشیات فروشی اور جرائم کا خاتمہ میرا مشن اور فرض بھی ہے۔منشیات فروشوں کی وجہ سے کئی گھرانے برباد ہو جاتے ہیں اور جرائم میں اضافہ بھی ان ہی ضمیر فروشوں کی وجہ کا سبب بنتا ہے۔میں منشیات فروشی کو معاشرے کی بہت بڑی برائی سمجھتا ہوں۔ضلع بھر کے منشیات فروش اور جرائم پیشہ ملزموں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گامنشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی نشان دہی کرنے والے افراد کا نام خفیہ رکھا جائے گا اور اطلاع دینے والے کی مکمل حفاظت بھی کی جائے گی۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں