لودھراں،کہروڑ پکا میں طالب علم سے 7افراد کی مبینہ بدفعلی،4گرفتار

جمعرات 30 نومبر 2023 21:35

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2023ء) پنجاب کے شہر لودھراں کی تحصیل کہروڑ پکا میں چھٹی کلاس کے طالب علم کو7نوعمر نوجوانوں نے مبینہ طور پر بد فعلی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ طالب علم کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ والدہ کے مطابق بیٹے کے دوست کاشف نے بیٹے سے بدفعلی کی اور ویڈیو بنا لی، بعد میں ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرکے مختلف اوقات میں دیگر ملزمان نے بد فعلی کی۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایاکہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروالیا گیا، ابتدائی رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق طالبعلم سے بدفعلی کے الزام میں عمیر، مزمل، سانول اور فرحان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کا عدالت سے ریمانڈ لے کر ڈی این اے کروایا جائے گا۔مرکزی ملزم کاشف نے عدالت سے عبوری ضمانت کروالی ہے۔گرفتار ملزمان تحصیل کہروڑ پکا کے رہائشی اور ان کی عمریں 18سے 20سال ہیں۔پولیس نے بتایاکہ کیس کے دیگر ملزمان نعمان اور آصف فرار ہیں، ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں