لودھراں، جہانگیر ترین کی انتخابی مہم، چوہدری فضل و دیگر کی حمایت کا اعلان

اتوار 28 جنوری 2024 15:50

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2024ء) استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین کی لودھراں کے حلقے این اے 155 میں انتخابی مہم کے دوران چوہدری فضل اور دیگر شخصیات نے حمایت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

سابق ناظمین یونین کونسل سہیل بھارا اور بشیر آرائیں نے بھی جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کیا۔سابق صدر انجمن تاجران راؤ احسان الحق بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ 8 فروری کو کسی نے گھر نہیں بیٹھنا، ہم نے پاکستان کو مضبوط کرنا ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ پاکستان مضبوط ہو گا تو لودھراں مضبوط ہو گا۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں