مانانوالہ ، نواز شریف کو اپنے کئے کی سزا مل گی انسان جو بوتا وہی کاٹتا ہے ،کنورعمران سعید

ہفتہ 7 جولائی 2018 20:47

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2018ء) پاکستان تحر یک انصاف کے رہنماء اور نائب صدر پنجاب کنور عمران سعید نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اپنے کئے کی سزا مل گی انسان جو بوتا وہی کاٹتا ہے شیریفوں نے اگر عوامی خدمت کو اپنا منشور بنایا ہوتا تو آج انہیں یہ دن دیکھنا نہ پڑتا ۔

(جاری ہے)

کرپشن کنگ نواز شریف نے ملک کو دیوالیہ کر دیا اپنے غیر ملکی اقائوں کو خوش کرنے کے لئے اور اپنی جیبیں بھرنے کی خاطر ملک میں ڈیم نہیں بنائے عمران خان وزیر اعظم بنتے ہی عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کریں گے وہ یہ سب کارنر میٹنگز سے خطاب دوران کہہ رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری سیاست کی ہے اور انشاء اللہ کامیابی کے بعد عوام کو پینے کا صاف پانی ،ہیلتھ اور تعلیم کے ساتھ ساتھ کالا باغ ڈیم انکی اولین ترجیحات میں شامل ہو گا ۔

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں