5اگست بھارتی اقدامات کے بعد مقبوضہ کشمیر میں نئی صورتحال نے جنم لیا ہے،اقوام متحدہ اپنے وعدے کو نبھانے کیلئے کردار ادا کرے،حریت رہنماء

بھارت کا فاشسٹ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیاہے،عبدالحمید لون اور محمد شفیع ڈار کا پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 30 دسمبر 2019 22:21

منڈی بہاوالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2019ء) 5اگست بھارتی اقدامات کے بعد مقبوضہ کشمیر میں نئی صورتحال نے جنم لیا ہے۔ اس دوران بھارت نے ہزاروں کی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ ان خیالات کا اظہار حریت کانفرنس رہنماوں عبدالحمید لون اور محمد شفیع ڈار نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال انتہائی گھمبیر ہے مقبوضہ کشمیر پر 5اگست سے کرفیو کو ختم کرنے انٹرنیٹ کی بحالین اور تمام حریت قائدین کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں ، اقوام متحدہ سے اپیل سے اپنے وعدے کو نبھانے کیلئے کردار ادا کرے ،نبھارت میانمار کے طرز پر کشمیر میں قتل عام کی سازش رچا رہا ہے اور کشمیریوں کو ریاست بدر کرنے کی سازش رچائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جماو میں اضافہ ہوا اور اور لوگوں کو گھروں میں محصور کیا گیا ہے۔ خواتین کا بھی گھروں سے باہر نکلنا محال ہوا ہے۔اور خواتین اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتی ہیںن ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا فاشسٹ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیاہے۔کشمیر میں ذرائع ابلاغ کے اداروں اور انٹرنیٹ کو معطل کیا گیا۔سکول کالجز اور تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔مسلم اکثریتی علاقوں میں کئی مساجد میںن نماز جمعہ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔پاکستانی حکومت کی کاوشیں قابل تعریف ہیںن۔انکا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران نے بھارت اقدامات کے بعد کشمیری عوام کی حالت زار پر اور مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر دنیا کو احسن طریقے سے آگاہ کیا۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں