ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے شنگلی میں لڑکے کے قتل کیس میں گرفتار والدہ، نانا اور ماموں کی درخواست ضمانت منظور کر لی

منگل 18 فروری 2020 21:30

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جمال الدین خان کی عدالت نے اوگی کے علاقہ باڑیاں شنگلی میں 12 سالہ لڑکے کے مبینہ قتل کیس میں گرفتار مقتول کی والدہ، نانا اور ماموں کی درخواست ضمانت منظور کر کے نا کی رہائی کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یو سی بانڈی شنگلی کے گائوں شوکت یوسفزئی ہاڑیاں کی خاتون گل بانو کی شادی 14 سال قبل گل رحیم ساکن بازار سے ہوئی تاہم کچھ عرصہ قبل میاں بیوی میں سنگین گھریلو اختلافات پیدا ہوئے اور خاتون نے شوہر کے خلاف عدالت میں تنسیخ نکاح کا کیس دائر کیا جو زیر سماعت ہے۔

ان کا 12 سالہ بیٹا عثمان خاتون کے ساتھ اس کے ماں باپ کے گھر رہائش پذیر تھا، 20 جنوری کو بارہ سالہ لڑکے عثمان کی نعش ملی جس کی موت گلے میں پھندا ڈالنے کے باعث ہوئی۔ اس واقعہ پر قتل اور خودکشی دونوں طرح کے قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں