’نوازشریف 5 مرتبہ وزیراعظم بنیں گے‘ کیپٹن (ر) صفدر کا دعویٰ

پیروں کے گھر پیدا ہوا ہوں اور اللہ سے یہی دعا کر رہا ہوں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی پیر 25 دسمبر 2023 13:42

’نوازشریف 5 مرتبہ وزیراعظم بنیں گے‘ کیپٹن (ر) صفدر کا دعویٰ
مانسہرہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 دسمبر 2023ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے دعویٰ کیا ہے کہ میرا وجدان کہتا ہے نواز شریف 5 مرتبہ ملک کے وزیراعظم بنییں گے، این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، قائد ن لیگ مانسہرہ سے جیت کو چوتھی مرتبہ ملک کے وزیراعظم بنیں گے، ہماری الیکشن کے لیے پوری تیاری ہے اور جب مانسہرہ میں جلسے کے انتظامات کر لیں گے تو نواز شریف کو جلسے کی دعوت دیں گے۔

جیو نیوز کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں تو اس چیز کا قائل ہوں جس کی قسمت میں لکھا ہے تو اس کی پیدائش کے ساتھ ہی لکھ دیا جاتا ہے کہ کس تاریخ کو وہ وزیراعلیٰ یا وزیراعظم بنے گا، اسی طرح نواز شریف جب پیدا ہوئے تو اللہ نے اسی وقت لکھ دیا کہ نواز شریف 5 بار یا 4 بار ملک کے وزیراعظم ہوں گے، 3 مرتبہ تو وہ وزیراعظم بن چکے ہیں اور اب میرا وجدان کہتا ہے نواز شریف 5 مرتبہ ملک کے وزیراعظم ہوں گے، پیروں کے گھر پیدا ہوا ہوں اور اللہ سے یہی دعا کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے رہنماء اور نوازشریف کے داماد نے کہا کہ جب 2017ء میں پاناما کا کیس بنا تو اسی وقت سے دل میں تھا کہ یہ ایک جھوٹا کیس ہے، یہ کیس نواز شریف کے خلاف نہیں تھا بلکہ یہ ریاست پاکستان کے خلاف کیس تھا اور جب بھی اس معاملے کی انکوائری ہو گی تو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور کمپنی کے خلاف ٹرائل ہو گا۔ ایک سوال پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے جواب دیا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے متعلق فیصلے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہوتے ہیں لیکن ماضی میں ہم نے دیکھا کہ جو بھی پارٹی کا صوبائی صدر ہوتا ہے وہی وزیراعلیٰ کا امیدوار ہوتا ہے اور جب دوسری جماعتوں کے ساتھ اتحاد ہوتا ہے تو پھر آپ کو سینئر وزارتیں انہیں دینی پڑتی ہیں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں