ڈرائیونگ لائسنسوں کے اجراء کا سابق طریقہ کار بحال کیا جائے،یاسر فرید

لائسنسوں کے اجراء کا محکمہ ٹرانسپورٹ کے پاس جانے سے مانسہرہ کے عوام رل گئے

منگل 16 اکتوبر 2018 14:35

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) لائسنسوں کے اجراء کا محکمہ ٹرانسپورٹ کے پاس جانے سے عوام رل کر رہ گئے، چکروں پر چکر لگا کر بیروزگار نوجوان تنگ آ چکے ہیں، ڈرائیونگ لائسنسوں کے اجراء کا سابق طریقہ کار بحال کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں مانسہرہ کے یاسر فرید، خاور اصغر اور نوید احمد نے بتایا کہ پولیس کی طرف سے لائسنسوں کے اجراء سے مشکلات نہیں تھیں مگر محکمہ ٹرانسپورٹ کا سٹاف سیدھے منہ بات نہیں کرتا اور چکروں کے چکر لگانے پر مجبور کرتا ہے۔

صوبائی حکومت متعلقہ حکام کے خلاف فوری نوٹس لیکر سابق طریقہ کار کو بحال کریں۔ پہلے لائسنس کے حصول میں عوام کو کسی قسم کی کوئی مشکلات نہیں تھیں تاہم اب صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی ہیں، لوگ اپنے لائسنس کے حصول کیلئے کئی کئی بار لائسنس برانچ کے چکر لگاتے ہیں تاہم انہیں تاریخ پہ تاریخ دیکر واپس گھروں کو روانہ کر دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں