سعودی عرب امت مسلمہ کا مرکز ہے،وزیر اعظم عمران خان کی سعودی قیادت سے ملاقاتوں کا محور مسئلہ کشمیر رہا،فردوس عاشق اعوان
^ہندوستان نے کشمیر کے حوالے سے جو حقائق چھپا رکھے ہیں وزیر اعظم نے بھارتی ریاست کی سیاہ کاریوں اور فوج کی جانب سے خواتین کی عصمت دری سمیت تمام باتوں سے سعودی قیادت کو ا?گاہ کیا ، حرمین شریفین کا دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 21 ستمبر 2019 22:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے روزہ رسول پر حاضری دی اور خانہ کعبہ میں ان مظلوم کشمیریوں کی مشکلات کے خاتمے اور ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے اللہ کے حضور دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا یو این اسمبلی کا دورہ خصوصی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ کیونکہ اس پر دنیا کی نظریں اس حوالے سے مرکوز ہیںکہ جس اقوام متحدہ کو مظلوم کی داد رسی اور ظالم کے احتساب کے لیے بنایا گیاوہ اپنی ہی پاس کر دہ قراردادوں پر کس طرحعمل درا?مد کرانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھاتی ہے۔وزیر اعظم اس موقع پر بین الاقوامی لیڈر شپ سے ملاقاتیں کریں گے، صدر ٹرمپ نے ثالثی کا کردارادا کرنے کی پیشکش کی تھی انھیںموثر کردار ادا کرنے کے لیے قائل کیا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کیحکومت پاکستان کا واضح موقف ہے کہ جب تک بھارت کشمیر سے کرفیو ختم نہیں کرتا اس وقت تک مودی سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی تذلیل کرنے والا کبھی بھی سیکیورٹی کونسل کا مستقل ممبر بننے کا اہل نہیں ہو سکتا اور بھارت کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔بھارت نے بین الاقوامی قوانین کو پائوں تلے روندا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ ٹرینڈ سیٹر کا کردار ادا کیا،واشنگٹن ڈی سی میں وزیر اعظم پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کر کے جو ٹرینڈ سیٹ کیا تھا، مودی نے اس کی کاپی کرتے ہوئے ہوسٹن میں ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب کرنے کی کوشش کی جو بری طرح ناکام ہوئی، اس حوالے سے راہول گاندھی نے بیان دیا کہ نریندر مودی اپنی ذاتی تشہیر کے لیے بھارتی حکومت کے پیسے سے ہیوسٹن میں اجتماع کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے صدر کا جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مودی کے ساتھ کھڑا ہونا انسانیت کی تذلیل سمجھی جائے گی، مودی کو گجرات کا قصاب کہا جاتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان یو این اسمبلی میں دنیا کے ضمیر کو جنجھوڑیں گے۔ دنیا میں امن کی بحالی کے لئے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان کے 22 کروڑ عوام وزیر اعظم کی پشت پر کھڑے ہیں اور انشائ اللہ وہ نہ صرف ان کشمیریوں کی آواز کو طاقت دیں گے بلکہ دنیا کی آواز کو کشمیریوں کی آواز کے ساتھ جوڑ کے ان کے موقف کو احسن انداز سے بیان کریں گے، انہوں نے کہا کہ میڈیا پر قدغن لگانے کا تاثر بالکل غلط ہے، اپوزیشن کو کوئی چورن بیچنے کے لیے دستیاب نہیں تھا وہ میڈیا کے کندھے پر اپنے مفاد کی بندوق چلا رہی ہے جس میں اسے مایوسی ہو گی۔متعلقہ عنوان :
میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
ایف آئی اے زونل آفس اسلام آباد میں انسپکٹر عمران احمد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی مذمت
’’ایک میان میں دو تلواریں‘‘
آرمی چیف کی سانحہ 9مئی کے فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 20افراد کی سزا معافی اور رہائی کا حکم
بیرسٹر سلطان کی برطانوی حکومت کی طرف سے تعینات کئے جانیوالے پہلے کشمیری نژاد جج بیرسٹر اظہر اقبال کو ..
جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو کمیشن سربراہ بنانے سے پہلے رضامندی حاصل کی تھی، اعظم نذیر
میانوالی، موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق، خاتون شدید زخمی
ملک کے 6 اضلاع میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
وزیراعظم شہبازشریف کی ملک کو ماحولیاتی خطرات سے بچانے کے لئے پوری قوم کو شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ ..
اگلے سال پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے شیڈول کے ٹکراؤ کا امکان
میانوالی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار