صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پر سنگین الزامات لگانے والوں کے خلاف ریاستی اداروں کو سخت کارروائی کرنی چاہیے، وزیر توانائی آزاد کشمیر

جمعرات 30 جون 2022 22:19

میرپور ( آزاد کشمیر ) 30 جون (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) آزاد کشمیر کے وزیر توانائی وآبی وسائل چوہدری ارشد حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیر چوھدری سعید نے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چودھری پر جو الزامات لگائے ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے ، صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آرپار کشمیریوں کے تسلیم شدہ قائد کشمیر ہیں ،ان پر سنگین الزامات لگانے والوں کے خلاف ریاستی اداروں کو سخت کارروائی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سابقہ (ن )لیگی حکومت کو اس وقت کے وزیراعظم وقائد پاکستان عمران خان نے دوگنا فنڈز دئیے لیکن کرپشن اورلا قانونیت عروج پر رہی اور لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا،سابقہ دور میں کھڑی میرپور میں ہولناک زلزلہ آیا مگر اس وقت کی کرپٹ حکومت نے زلزلہ متاثرین کی ایک پائی کی امداد بھی نہیں کی جبکہ پاکستان میں موجودہ پی ڈی ایم حکومت آزاد کشمیر کے بجٹ پر بھاری کٹ لگارہی ہے،حکومت پاکستان نے اپنے بجٹ میں اضافہ کیا اور تحریک آزادی کے بیس کیمپ پر کٹ لگانا انتہائی غیر مناسب اقدام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے بجٹ پر کٹ لگنے کے باوجود آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ نے عوام دوست بجٹ پیش کیا،ان شاء اللہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ سے مقبوضہ وادی کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے اور محدود وسائل کے باوجود تعمیراتی وترقیاتی منصوبے جاری رکھیں گے۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں