عوام نے ساتھ دیا تو الیکشن کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی حکومتیں ہوں گی،بلاول بھٹو زرداری

میری پارٹی کا انتخابی منشور عوامی معاشی معاہدہ ہے، جو ملک سے مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کا 10 نکاتی ایجنڈا ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی الیکشن میں کامیابی کے بعد قائم ہونے والی پی پی پی حکومت غریب خاندانوں کو شمسی بجلی کے 300 یونٹ ماہانہ مفت فراہم کرے گی،جلسہ عام سے خطاب

جمعرات 18 جنوری 2024 20:45

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میری پارٹی کا انتخابی منشور عوامی معاشی معاہدہ ہے، جو ملک سے مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کا 10 نکاتی ایجنڈا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہائوس کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے جاری اپنی جماعت کی الیکشن مہم کے تحت یہاں ٹھارو شاہ چوک بائی پاس پر ایک عظیم الشان جلسہ عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ساتھ دیا تو الیکشن کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی حکومتیں ہوں گی۔

مجھے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیوٹو کمیٹی نے نامزد کیا ہے، میں پی پی پی کا وزیراعظم کا امیدوار ہوں۔

(جاری ہے)

مجھے آپ وزیراعظم بنائیں، میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا مقابلہ کروں گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوشہرو فیروز بھی ان اضلاع میں شامل ہے، جہاں سال 2022ع کے سیلاب کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران وہ جہاں بھی جاتے تھے، تو سیلاب متاثر خواتین کی ایک ہی مطالبہ ہوتا تھا کہ ہمیں گھر بناکر دو۔

میں نے (سیلاب متاثر خواتین)سے وعدہ کیا تھا کہ میں آپ کو گھر بنا کر دوں گا۔ اور پھر میں نے پوری دنیا کا دور کیا، میں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو پاکستان لے کر آیا۔ میں نے انہیں بتایا کہ دیکھیں میری عوام کا کیا نقصان ہوا ہے۔ ان کا شکریہ کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔ اب ہم دنیا کا سب سے بڑے گھر بنانے کے منصوبے پر کام شروع کر چکے ہیں۔

پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے سیلاب کی وجہ سے سندھ میں 50 فیصد اسکول تباہ ہوگئے۔ میں نے وفاق سے لڑ جھگڑ کر ان اسکولوں کے لیے فنڈنگ کا بندوبست کیا، لیکن نگران حکومت والوں کی وجہ سے یہ کام سست روی کا شکار ہے۔ آپ 8 فروری کو پی پی پی کا ساتھ دیں، ہم ایک بار پھر اپنے اسکولوں کو بنائیں گے۔ مجھے پتہ چلا ہے کہ میرے نوشہرو فیروز میں یونیورسٹی نہیں ہے، ہم بنائیں گے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس وقت عام انتکابات میں مقابلہ تیر اور شیر کے درمیان ہو رہا ہے۔ عوام اپنا ووٹ ضایع نہ کریں، وہ اپنا ووٹ تیر کو دیں اور پی پی پی بھاری اکثریت سے جتوائیں۔ میں چاہتا ہوں کہ میرے نمائندے ہر علاقہ میں ہوں۔ آپ نے 100 فیصد سیٹیں، پی پی پی کو جتوانی ہیں۔ جو اِکا دکا سیٹ رہ گئی تھی، وہ بھی جتوانا ہے۔ انہوں نے جیالوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی معاشی معاہدہ کے متعلق عوام کو آگہی دیں۔

آپ میرے منشور کو ہاتھ میں لے کر گھر گھر جائیں۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد قائم ہونے والی پی پی پی حکومت غریب خاندانوں کو شمسی بجلی کے 300 یونٹ ماہانہ مفت فراہم کرے گی۔ کسانوں کے لیے 'بینظیر کسان کارڈ، مزدوروں کے لیے بینظیر مزدور کارڈ'، اور نوجوانوں کے لیے 'بینظیر یوتھ کارڈ' جاری کیئے جائیں گے، جن کے ذریعے ان کی مالی معاونت کی جائے گی۔

پیپلز یوتھ اور پی ایس ایف کو نوجوانوں کو بتانا چاہیے کہ پی پی پی حکومت آئے گی تو یوتھ کارڈ جاری کرے گی۔ نوجوںواں کو مالی مدد دیں گے اور ان کے روزگار کی ذمیداری ہماری ہوگی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع نوشہروفیروز میں قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کی نشستوں پر نامزد پی پی پی امیدواروں، ضیا الحسن لنجار، سید ابرار شاہ، سرفراز حسین شاہ، حسن علی شاہ، ذوالفقار علی بیہن اور ممتاز چانڈیو، سے حلف لیا کہ وہ اپنے حلقوں کی عوام کی خدمت کریں گے۔

انہوں نے نوشہرو فیروز کی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں اپنے امیدواروں کے لیے آپ سے ووٹ مانگنے سے پہلے ان سے حلف لوں گا کہ وہ آپ کے سامنے اور پورے ملک سامنے ہاتھ اٹھاکر یہ حلف لین کہ وہ الیکشن میں کامیابی کے بعد عوام کی خدمت کریں گے، عوام کے کام کریں گے، نوکریاں اپنے خاندانوں کو نہیں بلہ نوشہروفیروز کے عوام کو دیں گے۔ پی پی ہی چیئرمین نے اسٹیج پر موجود ضلع بینظیر آباد کے امیدواروں سید غلام مصطفی شاہ، غلام قادر چانڈیو اور ڈاکٹر ڈاہری کو کامیاب بنانے کے لیے بھی عوام کو اپیل کی۔

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں