شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد ہلاک

منگل 30 جنوری 2024 13:43

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2024ء) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردنیک مان اللہ ہلاک ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردنیک مان اللہ ہلاک ہوا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں سر گرم تھا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقیمیں ممکنہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں