ا*پاکپتن ،بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کے نفاذ پر کسان سڑکوں پر نکل آئے

جمعرات 21 نومبر 2019 20:32

=پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2019ء) بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کے نفاذ پر پاکپتن میں کسان سڑکوں پر نکل آئے،پاکستان کسان اتحاد نے واپڈا کمپلیکس کا گھیرائو کر کے احتجاج کرتے ہوئے بجلی کے بل نظر آتش کیے۔کسانوں نے علامتی طور پر اپنے بچوں کو بھی فروخت کیاتفصیلات کے مطابق بجلی کے بلوں میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پاکستان کسان اتحاد نے واپڈا کمپلیکس کا گھیرائو کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

کسانوں نے بجلی کے بل نذز آتش کیے اور علامتی طور پر اپنے بچوں کو بھی فروخت کیا۔مظاہرین سے خطاب کے دوران پاکستان کسان اتحاد پنجاب کے لیڈرزعبدالرحمن وٹو، چوہدری رضوان اقبال نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث کسان پوری طرح تباہ ہوچکا ہے،کسانوں پر بچوں کو فروخت کرنے کی نوبت آن پہنچی ہے۔انہوں نے کہا پنجاب بھر سے کسان 27 نومبر کو پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے،اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو 28 نومبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں