پی ٹی آئی کی کامیابی عوام کی کامیابی ، وزیر اعظم عمران خان عوام کی فلاح کے لیے کام کریں گے،میاں فرخ ممتاز مانیکا

اتوار 19 اگست 2018 20:00

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں فرخ ممتاز مانیکا نے کہاکہ پی ٹی آئی کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے، وزیر اعظم عمران خان عوام کی فلاح کے لیے کام کریں گے،پی ٹی آئی کی گورنمنٹ عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے کرے گی،عمران خان کے وزیراعظم بننے سے ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہو گا، پوری دنیا میں پاکستان کوقدر کی نگاہ سے دیکھا جائیگا، پی ٹی آئی اپنے سودن کے پلان پر فل الفور عمل درآمد کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی زندگی ایک کھلی کتاب کی طرح ہے یہ ہی وہ واحد سیاسی لیڈر ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے، پاکستان کو لوٹنے والوں کرپٹ مافیاکو عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے عبرتناک انجام تک پہنچایا، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دورخ ہیںدونوں جماعتوں نے لوٹ مارکے سوا کچھ نہیں کیا،موجودہ انتخابات سے کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خاتمے کی راہ ہموار ہوئی ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔۔۔۔۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں