مہنگائی کی وجہ سے ساڑھے 7 کروڑ لوگ 2 وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں،جاوید لطیف

پیر 9 اکتوبر 2023 21:20

مہنگائی کی وجہ سے ساڑھے 7 کروڑ لوگ 2 وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں،جاوید لطیف
پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2023ء) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے ساڑھے سات کروڑ لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی نے لوگوں کا جبنا مشکل بنا دیا ہے، نواز شریف کے دور میں ڈالر 95 سے 105 کا تھا، لوگ پوچھتے ہیں کہ نواز شریف کی آمد پر کیسا جشن منائیں تو نوازشریف کہتا ہے کہ کیسا جشن میاں جاوید لطیف نے کہا کہ جو ریاست کے محسن ہوتے ہیں کب تک گولی کا نشانہ بنیں گے، کب تک انڈیا کے یار کہلائیں گے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں