عید کی چھٹیاں ختم ٹرانسپورٹر نے مسافر سواریوں سے من مانے کرائے وصول کرنا معمول بنالیا

اتوار 14 اپریل 2024 15:20

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) عید کی چھٹیاں ختم ٹرانسپورٹر نے مسافر سواریوں سے من مانے کرائے وصول کرنا معمول بنالیا اوور لوڈ بسیں رواں دواں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ، ٹرانسپورٹ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق عید الفطر کی چھٹیاں ختم ہوئیں تو فیکٹری ملازمین،مزدور طبقہ نے اپنی ڈیوٹیوں پر جانے کیلئے بس اڈوں کا رخ کرلیا بڑی بسوں اور ہائی ایس ٹیوٹا مالکان نے اپنے من مرضی کے کرائے وصول کرنا شروع کردیئے، پتوکی سے لاہور جانے والی سواریوں سے نجی بس کنڈیکٹر نے 400سے 500روپے کرایہ وصول کیا جبکہ پتوکی کا لاہور کیلئے کرایہ 250روپے وصول کیا جاتا تھا اوور لوڈ بسیں رواں دواں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ نمبر13پتوکی،ٹرانسپورٹ ضلع قصور انتظامیہ نے مکمل طور پرخاموشاختیار کرلی ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اوور لوڈ نگ فوری طور پر روکی جائے اور کرایوں پر کنٹرول کیا جائے تاکہ مسافر ،مزدور طبقہ کم کرایوں میں اپنا سفر کرسکیں۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں