نگراں پنجاب حکومت پی ٹی آئی کےاشاروں پرناچ رہی،شہبازشریف
الیکشن کمیشن خاموش تماشائی ،نیب کی کاروائیاں ہمارے خلاف ہیں، پیمرا نے ٹی وی چینلز پرپابندی لگائی، شفاف الیکشن ہوئے تو ن لیگ حکومت بنائے گی، عمران خان کے جلسے فلاپ ہورہے، خیبرپختونخواہ کےعوام جھوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ بلورہاؤس آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 جولائی 2018 15:54
(جاری ہے)
ہمیں دہشتگردی اور نتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جانا ہوگا۔افواج پاکستان کے ساتھ ہرشہری نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کی ہے۔
امن قائم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانا ہوں گے۔شہبازشریف نے کہا کہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چار سال لاہور میٹرو کے خلاف جنگلہ بس کا پروپیگنڈہ کیا اور پانچویں سال پشاور میں خود میٹرو بس بنانا شروع کر دی۔ لاہور میٹروپراجیکٹ 27 کلومیٹر ہے اور وہ 30 ارب رو پے میں بنا لیکن پشاور میٹرو 26کلومیٹر ہے جس کا تخمینہ 68 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے اور اس کا ٹھیکہ بھی ایک بلیک لسٹ کمپنی کودے کر فراڈ کیا گیا ۔ کیا نیب کو یہ فراڈ نظر نہیں آتا؟میں پشاور ہائی کورٹ کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے جھوٹے خان کا پردہ فاش کیا۔کے پی کے غیور عوام اب جھوٹ برداشت نہیں کریں گے، میں پوچھتا ہوں اب نیب کہاں ہے؟ پنجاب میں ہم جھاڑو بھی خریدیں تو انکوائری شروع ہو جاتی ہے۔ اگر نیب کو مسلم لیگ ن سے فرصت ہوتی تو اس فراڈ کا نوٹس لیتا۔ اگر ایسا فراڈ پنجاب میں ہوتا تو یہ ہمیں کالے پانی بھیج دیتے۔ لاڈلے کی اتنی بڑی ڈکیتی پکڑی گئی اس کو کوئی بلاتا نہیں۔ لیکن اگر اللہ نے موقع دیا تو یہ منصوبہ ہم مکمل کرکے دکھائیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سارے کرپٹ لاڈلے کی پارٹی میں پہنچ گئے ہیں لیکن عوام کی اکثریت مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے اور اگر کسی نے ہمارا مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کی تو ملک کیلئے اچھا نہیں ہو گا۔ اگر خیبرپختونخوا کے غیور عوام نے موقع دیا تو کے پی کو پنجاب کے برابر لائیں گے۔ہم مرکز سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے، امیر مقام یہاں کے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ ایک طرف نیو کلیئر طاقت ہیں دوسری طرف بھکاری نہیں ہو سکتے۔اللہ نے موقع دیا تو پاکستان کو ترکی اور ملائیشیا کے برابر لائیں گے۔ہم تعلیم اورصحت سمیت ہر میدان میں بھارت کو شکست دیں گی۔مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو تمام سازششیں دم توڑ جائیں گی۔ہم ووٹر کی عزت اور ووٹ کا احترام چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن کو فری اینڈ فئیر انتخابات کو یقینی بنانا چاہیے۔ترقی کے لیے شفاف الیکشن ناگزیر ہے۔۔ نیشنل ایجنڈا اور قومی ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے۔ ووٹ کی عزت خدمت کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے جلسے اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں، شدید بارش کے باوجود اٹک جلسے میں عوام کا سمندر تھا، راجن پور جلسہ میں بھی عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر دیکھا، دوسری جانب عمران خان کے جلسے مسلسل فلاپ ہو رہے ہیں، ان کے جلسوں میں کرسیاں تو لگائی جاتی ہیں لیکن بندہ کوئی نہیں ہوتا۔ عمران خان کو الزام خان اور بہتان خان اس لیے کہتا ہوں کیونکہ وہ بہت جھوٹ بولتے ہیں۔ میں کراچی، کوئٹہ، پشاور کو لاہور بنانے کا کہتا ہوں کیا عمران خان اس قابل ہیں کہ وہ کہہ سکیں کہ میں لاہور کو پشاور بنا دوں گا، پشاور خوشبوؤں کا شہر تھا لیکن عمران خان نے پشاور کا حلیہ ہی بگاڑ دیا ہے،بہتان خان کہتا تھا کہ میں پشاور میں جنگلہ بس نہیں بناؤں گا بلکہ کالج، یونیورسٹی، ہسپتال بناؤں گا تاہم وہاں نہ کالج بنے، نہ ہسپتال بنے، نہ یونیورسٹی بنی اور میٹرو بس پر تنقید کرتے رہنے کے عادی شخص نے پشاور کی عوام کو میٹرو بس کے نام پر 70ارب روپے کے کھڈے دیے۔جب ہم نے پنجاب میں ہسپتال بنائے تو عمران خان نے پشاور کے ایک پرائیوٹ ہسپتال کا جعلی اشتہار چلا دیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہاگر ہمیں دنیا میں اپنا مقام بنانا ہے تو ووٹ کی پرچی کو عزت دینی ہوگی۔ نواز شریف اسی ووٹ کی عز ت کی خاطر وطن واپس آئے۔وہ جانتے تھے کہ انہیں جیل بھیجا جائے گا اس کے باوجود وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا اہلیہ کو چھوڑ کر اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ واپس آئے اور عوام نے بھی نواز شریف کا پرتباک استقبال کر کے اپنی محبت کا ثبوت دیا، یوں محسوس ہوتا تھا کہ پورا لاہور امڈ آیا ہے۔عوام کا سمندر لاہور کی سڑکوں پرتھالیکن ایک گملاتک نہیں ٹوٹا لیکن ہمارے پر امن استقبال کے باوجود ہم پر دہشت گردی کے پرچے درج کیے گئے ہیں۔ میڈیا نے بھی دباؤ میں آکر 13جوالائی کی تاریخی ریلی کا بلیک آؤٹ کیا لیکن عالمی میڈیا جانبداری کی گواہی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تحریک انصاف کے احکامات پرعمل کررہی ہے۔نگراں پنجاب حکومت اور تحریک انصاف میں کوئی فرق نہیں ہے۔نگراں حکومت پی ٹی آئی کے اشاروں پرناچ رہی ہے۔ قبل ازیں پشاور ائیرپورٹ پہنچنے پر گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام سمیت دیگر مقامی رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔ شہباز شریف ائیرپورٹ سے سیدھا بلور ہاؤس گئے جہاں انہوں نے ہارون بلور کی شہادت پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ بلور خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وطن عزیز اور جمہوریت کیلئے بلور خاندان کی قربانیاں قابل قدر ہیں اور یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاکستان میں امن ہر قیمت پر قائم کریں گے۔ امن کے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں۔ اگر پاکستان میں امن نہیں ہوگا تو غربت اور بے روزگاری بھی ختم نہیں ہو سکتی۔ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے آخری حد تک جانا ہو گا۔ بعدازاں شہبازشریف نے مینگورہ، سوات میں ایک بہت بڑے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس محبت کا آپ نے اظہار کیا ہے وہ ہماری فتح کا اعلان ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ 25 جولائی کو نواز شریف کے شاہین شیر پر مہریں لگائیں گے، مجھے آپ نے یہاں امیدوار بنایا ہے اس پر آپ کا شکرگزار ہوں، اگر اللہ نے موقع دیا تو سوات اور مینگورہ کا پہلا حق ہو گا،سوات،مینگورہ کو تمام سہولیات دینا میری پہلی ترجیح ہو گی،پبلک ٹرانسپورٹ عوام کا بنیادی حق ہے،میں کہتا ہوں کہ کراچی کو لاہور بنا دوں گا، پشاور کو لاہور بنا دوں گا،کیا خان تم کہہ سکتے ہو کہ لاہور کو پشاور بنا دوں گا،انہوں نے مزید کہا کہ میں پختونوں سے دل سے محبت کرتا ہوں، پنجاب میں بیٹھ کر بغیر کسی مفاد کے سوات والوں کے لیے ہسپتال بنوایا تھا، میں پہلے پختون ہوں بعد میں پنجابی ہوں،اللہ نے موقع دیا اور آپ نے ووٹوں کے ذریعے منتخب کیا تو سوات کو پاکستان کا سب سے بڑا تفریحی مقام بنا دوں گا، اس کے علاوہ مالاکنڈ ڈویثرن اور سوات میں ہسپتال اور میڈیکل یونیورسٹی بھی بناؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی اہلیہ کو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا چھوڑ کر اپنی بیٹی مریم کے ساتھ عوام کے لئے واپس آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ آپ نے آج سے قبل کبھی یہ منظر نہیں دیکھا ہو گا کہ باپ کے سامنے بیٹی اور بیٹی کے سامنے باپ کو گرفتار کیا گیا ہو،ان کا کہنا تھا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے، جس شخص نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، ملک کو ایٹمی قوت بنایا، سی پیک کا تحفہ دیا، موٹر ویز کے جال بچھائے، زراعت، صنعتیں، ہسپتال، سکول اور کالجوں کی صورت حال کو بہتر بنا دیا اس نواز شریف کو سزا سنا دی گئی، 25جولائی کو انشاء اللہ شیر کی جیت ہو گی اور 26جولائی کا سورج مسلم لیگ (ن) کا ہو گا، ہم پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنائیں گے۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مشعال یوسفزئی کے لائسنس معطل کرنے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ، فریقین کو نوٹس ..
(ن) لیگ خیبرپختونخوا کی نائب صدرشازیہ اورنگزیب پارٹی عہدے، رکنیت سے مستعفی
ضلعی انتظامیہ مردان وسوشل ویلفیئر ٹیم کی مشترکہ کارروائی میں نشہ کے عاد ی آٹھ بچے پکڑ لئے گئے
مردان میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی شدید زخمی
ضلعی انتظامیہ پشاور کی کارروائی، دو پٹرول پمپس سیل ،مینجرز گرفتار
تھیلی سیمیا روک تھام ‘ حکومت اقدامات تیز کرے ‘ ڈاکٹر شہزاد
قبائلی اضلاع میں شرح خواندگی بڑھانے کیلئے فاؤنڈیشن نے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں،عین اللہ
پی ٹی آئی ایم این اے آصف خان کے گھر پر گذشتہ روز حملے کا واقعہ
پی ٹی آئی کے مغوی کارکن اور سوشل میڈیاایکٹوسٹ کامران خان اپنے گھر پہنچ گئے
خیبرپختونخواحکومت نے صوبائی اسمبلی اجلاس بلانے کی تیاری کرلی
خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنیوالے والدین کی ..
مختلف اقدامات ‘ سرحد چیمبر و اینڈریو شوفر کے مابین اتفاق
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 39 واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع
-
لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،4 بجلی چور گرفتار
-
10کلو آٹے کی قیمت میں 500سے 600روپے تک کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے‘وزیر خوراک پنجاب
-
9 مئی پرآزاد کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں ، ملوث عناصرکوسزا دی جائے‘عارف علوی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
پاکستان بار کونسل نے پولیس تشدد اورسیشن عدالتوں کی منتقلی کیخلاف ملک بھر میں کل ہڑتال کا اعلان کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیب کی نئی انکوائری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا
-
وزیراعظم کی ہدایت پر پاسکو(کل )سے گندم خریداری کا آغاز کرے گا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی
-
شادی سے پہلے تھیلیسیمیاء کے تشخیصی ٹیسٹ کو لازمی قرار دینا ہوگا‘ خواجہ سلمان رفیق
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات، ازبکستان۔افغانستان۔پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عزم
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک، افسوسناک اور شرمناک دن ہے‘عظمیٰ بخاری