&اے این پی کے دیرینہ رہنما خان محمد، وصال محمد، اظہار محمد کا پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان

اتوار 17 مارچ 2019 21:50

لله پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2019ء) اے این پی کے دیرینہ رہنما خان محمد، وصال محمد، اظہار محمد نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی، سینیٹر لیاقت خان ترکئی، ایم این اے عثمان خان ترکئی اور ایم پی اے محمد علی ترکئی کے زیر انتظام صوابی میں ایک جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں اے این پی کے کارکنوں نے شمولیت کا اعلان کیا۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے عثمان خان ترکئی نے کہا کے صوابی میں گھر گھر گیس سپلائی ہمارا مشن ہے جو تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکا ہے ہم سیاست میں میں عوامی خدمت کا جذبہ لے کر آئے ہیںاور اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا جب سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے ہر فورم پر صحیح معنوں میں پاکستانی قوم کی ترجمانی کر رہی ہے پاکستان کو دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے انڈیا کو بھر پور انداز میں جواب دیا گیا جس سے قوم کا مورال بلند ہوا ہے ہماری امن کی کوشش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان تحریک انصاف عوامی توقعات پر پورا اتر رہی ہے عوام کا پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنا ثابت کرتا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی پالیسی درست ہے ہمارے منشور میں عوام کے بنیادی مسائل کو ہر صورت حل کرنا اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا پی ٹی آئی کی حکومت نے جو وعدے کیے وہ عوام پورا ہوتے ہوئے دیکھ رہی ہے، امن خوشحالی اور معاشی مضبوطی سے تبدیلی آرہی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں