د* 123 افراد مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پشتونخوا نیپ میں شمولیت

پیر 8 جنوری 2024 23:40

1قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2024ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے زیر اہتمام کلی شرن کاریز میں شمولیتی اجتماع منعقد ہوا جسکی صدارت پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کی ، اس موقع پر 123 افراد مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پشتونخوا نیپ میں شمولیت اختیار کی ، جس میں سردار عبدالمناف جوگیزئی کی قیادت میں 79 افراد ،جمعہ خان جوگیزئی کی قیادت میں 6 افراد ، ملک نعمت اللہ میرزئی کی قیادت میں 8 افراد اور کلی جہانگیر آباد سے حاجی روزق کمال الدین زئی کی قیادت میں 11 افراد نے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ، بڑے شمولیتی اجتماع سے پشتونخوا نیپ چیئرمین خوشحال خان کاکڑ ، صوبائی سینئر نائب صدر اللہ نور خان ، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری و میونسپل کمیٹی چیئرمین سعید اکبر کاکڑ ، سردار عبدالمناف جوگیزئی اور سیکریٹری اطلاعات عزیز آرین نے خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ پشتونخوا نیپ ملک اور بالخصوص پشتونخوا وطن میں دہشت گردی ، لاقانونیت ، بدامنی ، بیروزگاری ، بھوک و افلاس ،اغوا برائے تاوان ، قتل و غارت ، اسلحہ کلچر اور طبقاتی نظام تعلیم کیخلاف سمیت ہر قسم کے ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے انسان دوست ، روشن فکر ، وطن دوست اور اجتماعی نظریات رکھتے ہے ہمارے رہنماں اور کارکنوں نے بلا رنگ ، نسل ، مذہب ، فرقہ، قومیت اور زئی و خیلی سے بالا تر عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور عوامی خدمت اپنی ہی انسانی ، اسلامی اور قومی زمہ داری سمجھتے ہیں۔

مقررین نے کہا پشتونخوا نیپ پارلیمان میں ہو یا پارلیمان سے باہر مگر پشتون قوم کیلئے مفت تعلیم ، علاج ، روزگار ، میرٹ ،سماجی انصاف اور انکی جان و مال ، عزت و آبرو کی تحفظ کیلئے لازوال قربانیاں دیتے ہوئے جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پشتون افغان ملت جن مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ان کے ایک وجہ ان نام نہاد نمائندوں اور سابقہ عوام دشمن منفی سیاست کی وجہ سے ہے جنہوں نے ماضی میں پشتون عوام سے ووٹ لے کر جائیدادیں ، سرمایہ ،بڑے بڑے پلازیں اور گھر بنائیں جبکہ پشتون عوام کو دو وقت کی روٹی ، صاف پانی ،روزگار ، بنیادی علاج اور تعلیم میسر نہیں۔

انہوں نے کہاپشتونخوا نیپ قلعہ سیف اللہ میں دیگر جماعتوں کیساتھ آل پارٹیز ڈیموکریٹک الائنس کے نام سے ایک سیاسی اتحاد بنائی جس کو عوامی حمایت اور ہمدردیاں حاصل ہے اس بار جنرل الیکشن میں قومی اور صوبائی اسمبلی عوامی رائے کے ذریعے جیت کر عوام دشمن قوتوں کو شکست دینگے ۔مقررین نے مزید کہا کہ ہم عوام سے لالچ ، زء و خیلی ، رشوت اور جھوٹے دعوے کے ذریعے ووٹ یا عوامی ہمدردی حاصل نہیں کرنا چاہیے بلکہ ماضی کی بہترین کارکردگی ، اجتماعی نظریات ، عوامی خدمت سے عوام کی ہمدردی اور ووٹ لے کر رہیں گے اور پشتون عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ عوامی خزانے سے کسی کو کرپشن کرنے نہیں دینگے اور نہ ہی خود کمیشن اور کرپشن کا حصہ بنیں گی

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں