یوم علی کے موقع پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ

جمعہ 29 مارچ 2024 20:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ بلوچستان کی عالمی ایام عزاء کمیٹی کے کنوینر غلام مصطفی چنگیزی ڈپٹی کنوینر حسن شیرازی سیکرٹری علی مگسی نے حکومت سے مطالبہ کِیا ہے کہ وہ شہادتِ امیرالمومنین حضرت علی المرتضیٰ علیہ السلام کے دوران ہونے والی مجالس و برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں کے موقع پر صوبہ بھر میں سیکورٹی روشنی صفائی کے خصوصی انتظامات کرے ، تمام مکاتبِ فکر امیرالمومنین خلیفہ راشد حضرت علیؓ کی شہادت باہمی اتحاد و یکجہتی کیساتھ منا کر دشمنانِ دین و وطن کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے، موسس عزائے جنت البقیع قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے امیرالمومنین حضرت علی ابنِ ابی طالب کی شہادت کے سلسلہ میں قائم کردہ 19 تا 21 رمضان ایامِ عزا دنیا بھر کی طرح پاکستان سمیت پورے بلوچستان میں عقیدت و احترام کیساتھ منائے جائیں۔

(جاری ہے)

مرکز مکتب تشیع کی ہدایات پر دنیا بھر کے مظلومین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے عزادارانِ امیر المومنین سے اپیل کی کہ وہ مجالسِ عزا اور ماتمی جلوسوں کے دوران فلسطین اور کشمیرمیں ظلم و بربریت کے خاتمے، وطنِ عزیز کے استحکام، عالمِ اسلام کی سربلندی اور دہشتگردی کیخلاف نبرد آزما عساکرِ پاکستان کی کامیابی کیلئے دعائیں مانگیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں