مختلف محکموں میں تعینات کئے گئے درجنوں ملازمین گزشتہ 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ، وڈیرہ علی نواز مری

جمعہ 29 مارچ 2024 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) نوجوان سیاسی و سماجی رہنما وڈیرہ علی نواز مری نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا کہ مختلف صوبائی محکموں میں بھرتی کے گئے درجنوں ملازمین گزشتہ 8 ، 10 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ،ملازمین کے گھروں میں فاقے پڑ گئے ہیں ۔ وڈیرہ علی نواز مری نے کہا کہ محکمہ کالجز ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،ایریگیشن ، سپورٹس سمیت دیگر محکموں میں تعینات کئے گئے درجنوں ملازمین گزشتہ 8 ، 10 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ۔

(جاری ہے)

تعیناتی کے فوری بعد ملازمین سے حاضری رپورٹ طلب کرکے ان سے ڈیوٹیاں لی جارہی ہیں مگر مجال ہے کہ مہنگائی کے اس طوفان میں کوئی ان غریب ملازمین کے حال پر ترس گئے ۔ ان دنوں میں ملازمین اپنی گزر بسر کس طرح کررہے ہیں یہ ان ملازمین سے بہتر کوئی نہیں جانتا ہے ۔ وڈیرہ علی نواز مری نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو فوری تنخواہیں کی ادائیگی کے بارے میں متعلقہ محکموں کو فوری احکامات جاری کئے جائیں تاکہ مہنگائی کے اس طوفان میں غریب ملازمین اور ان کے خاندانوں کو ریلیف مل سکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں