رائیونڈ،کرسچن لڑکی نے اسلام قبول کرکے مسلمان لڑکے سے عدالتی نکاح کر لیا، بھائی خون کے پیاسے بن گئے

ہفتہ 18 نومبر 2023 20:57

رائیونڈ،کرسچن لڑکی نے اسلام قبول کرکے مسلمان لڑکے سے عدالتی نکاح کر لیا، بھائی خون کے پیاسے بن گئے
رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2023ء) کرسچن لڑکی نے اسلام قبول کرکے مسلمان لڑکے سے عدالتی نکاح کر لیا بھائی خون کے پیاسے بن گئے، تفصیل کے مطابق تھانہ مناواں کے علاقہ کی رہائشی کرسچن مہوش نے ٹھوکر نیاز بیگ کے رہائشی مسلمان لڑکے امیر مختار موی میکر گذشتہ تین Yسال سے میل ملاپ تھا لڑکے کے اہل خانہ نے مہوش کے گھر والوں سے رشتہ کا سوال کیا جس پر والدہ اور بہن راضی لیکن بھائیوں نے صاف انکار کر دیا جس پر مورخہ07/11/23لاہور ایڈیشنل سیشن جج عمران صفدر کی ؑعدالت میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا کہ میں کرسچن سے توبہ کرکے دائرہ اسلام میں داخل ہو چکی ہوں اور میں بالغ اور خود مختار ہوں میرا باپ فوت ہوچکا ہے اور اپنی مرضی کی شادی کرنے کا پورا حق رکھتی ہوں اور میں مسلمان لڑکے امیر مختار ولد محمد امین ٹھوکر نیاز بیگ سے نکاح کر نا چاہتی ہوں ، عدالتی حکم پر سرکاری نکاح رجسٹرڈ میں اندراج ہو چکا ہے مہوش نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں اپنے بھائیوں سہیل مسیح اور ہارون مسیح میری زندگی میں زہر گولنے سے باز رہیں اس کا عدالتی نوٹس بھی موصول ہوچکا ہو گا

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں