چوہدری انوار الحق کادورہ پونچھ ،چک ہسپتال ڈی ایچ کیو راولاکوٹ کامختصردورہ ،تعمیراتی کام کا معائنہ

بریفنگ ذمہ داری سے دی جائے ، کرپشن کسی سطح پر بھی ہرگز برداشت نہیں کرونگا، وزیراعظم آزاد کشمیر

جمعرات 28 ستمبر 2023 17:30

راولا کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2023ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے اپنے دورہ پونچھ ڈویژن کے دوران چک ہسپتال ڈی ایچ کیو راولاکوٹ کامختصردورہ کیا اورتعمیراتی کام کا معائنہ کیا اس موقع پر سابق صدر اوروزیراعظم سرداریعقوب خان،سنیئر وزیر حکومت کرنل(ر)وقار نور،وزیر حکومت فیصل ممتازراٹھور،وزیر حکومت عامرالطاف،وزیر حکومت سردار میراکبر بھی ہمراہ تھی.وزیراعظم نے متعلقہ آفیسران سے تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ بھی لی.انہوں نے کہاکہ جب بریفنگ دیں تو پوری ذمہ داری سے دیں،میں کرپشن کسی سطح پر بھی ہرگز برداشت نہیں کرونگا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے متعلقہ آفیسران کو تعمیراتی کام میں بہتری لانے اوراپنے کام کی رپورٹس بھیجوانے کو کہا۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں