وزیراعظم آزادکشمیر نے متیال میرہ راولاکوٹ کے مقام پر الزمان ریزارٹس کا افتتاح کردیا

جمعرات 28 ستمبر 2023 17:30

راولا کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2023ء) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے اپنے دورہ پونچھ ڈویژن کے دوران متیال میرہ راولاکوٹ کے مقام پر الزمان ریزارٹس کا افتتاح کردیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ،سنیئر وزیر حکومت کرنل (ر)وقار نور،وزیر حکومت فیصل ممتازراٹھور،وزیر حکومت عامرالطاف،وزیر حکومت سردار میراکبر بھی ہمراہ تھے اس موقع پر وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں یہ چاہتا ہوں کہ ویلی کا حسن لوٹایاجائی. اس شہر کی مہمان نوازی کی روایت زندہ رہے۔

(جاری ہے)

بنجوسہ جھیل کی صفائی اوراس کے اردگرد سڑکوں کے انفراسٹرکیچر کو ٹھیک کرنے کے حوالے سے بھی کوشش کرونگا تاکہ سیاحو ں کو یہاں آکر مزید خوشی کا احساس ہو۔انہوں نے کہا کہ اللہ کرے اس علاقے میں مزید سرمایہ کاری اورسیاح آئیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت سیاحوں کے لئے سہولیات مہیا کرے گی۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں