پاکستان اور ترکیہ کی عسکری قیادت کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چیف آف جنرل اسٹاف ترکیہ کی ملاقات، جنرل متین گیوراک کی علاقائی امن واستحکام اور دہشتگردی سے نمٹنے سے متعلق پاک فوج کی تعریف، آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 اپریل 2024 18:32

پاکستان اور ترکیہ کی عسکری قیادت کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔18 اپریل 2024ء) پاکستان اور ترکیہ کی عسکری قیادت کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا گیا ہے، دونوں ممالک نے مسلح افواج میں موجودہ فوجی تعاون مزید آگے بڑھانے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیوراک نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی تربیت اور علاقائی امن واستحکام کے فروغ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں اطراف سے اپنی اقوام میں مضبوط تعلقات کو تسلیم کیا گیا، ملاقات میں دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دونوں ملکوں کی مسلح افواج میں موجودہ فوجی تعاون مزید آگے بڑھانے پر زور دیا۔ جنرل متین گیوراک نے علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جنرل متین گیوراک نے دہشتگردی سے نمٹنے کے حوالے سے پاک فوج کے زبردست کردار کی تعریف کی۔ 

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں