ضمنی انتخابات ، این اے 60 اور این اے 63 سی13امیدوار حصہ لیں گے

بدھ 19 ستمبر 2018 22:23

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ضلع راولپنڈی میں ضمنی انتخابات کے لیے قومی ا سمبلی کے دو حلقوں میں 13امیدوار میدان میں آگئے ۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میں ضلع راولپنڈی کے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 60اور این اے 63سے مجموعی طور پر 13امیدوار حصہ لیں گے ۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60سے 08امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے جن میں آفتاب احمد قریشی (آزاد ،انتخابی نشان جیپ)،اصغر علی مبارک (پاکستان عوامی لیگ انتخابی نشان ہاکی )،تہمینہ سجاد خان (آزاد ،انتخابی نشان تتلی )،زاہد عقیل (تحریک لبیک پاکستان انتخابی نشان کرین )سجاد خان (پاکستان مسلم لیگ (ن) انتخابی نشان شیر)،شیخ راشد شفیق (پاکستان تحریک انصاف ،انتخابی نشان بلا)محمد اظہر اسلم (آزاد انتخابی نشان جنگی ٹینک )اور قیصر میرداد خان (آزاد انتخابی نشان آئس کریم )شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اے پی پی کو دستیاب اعدادو شمار کے مطابق اسی طرح حلقہ این اے 63 سے مجموعی طور پر 5امیدوارمیدان میں رہ گئے ہیں ۔جن میں سید حیدر علی شاہ (آزاد ،انتخابی نشان جیپ )،سید عشرت علی زیدی (پاکستان پیپلز پارٹی (پارلیمینٹرین ) انتخابی نشان تیر )،عقیل ملک (پاکستان مسلم لیگ (ن) انتخابی نشان شیر)،قربان علی (تحریک لبیک پاکستان انتخابی نشان ٹینک )اور منصور حیات خان (پاکستان تحریک انصاف انتخابی نشان بلا ) کے نام شامل ہیں ۔

14اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے ریٹرننگ افسران نے واضح کیاکہ انتخابی مہم کے دوران کسی بھی امیدوار کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور انتخابی ضابطہ ا خلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب امیدواروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔قومی خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن ضابطہا خلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف سخت کارروائی کرے گا ۔

اننتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی بھی پبلک آفس ہولڈر کسی بھی طرح انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن سکتا ۔واضح رہے کہ کسی بھی وجہ سے قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی ا نتخابات 14اکتوبر کو ہوں گے ۔ضلع راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے چار حلقوں این اے 56اٹک II،این اے 60راولپنڈی IV،این اے 63راولپنڈی VIIاور حلقہ این اے 65چکوال IIجبکہ صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پی پی 03اٹک IIIاور پی پی 27جہلم IIIپر انتخابات ہوں گے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں