تعمیر وترقی اور اور عوامی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے،قمر الاسلام

بہت جلد صحت، کھیل کے میدان اور قبرستان سمیت دیگر منصوبوں پر عملی کام آغاز کیا جائے گا

پیر 15 اپریل 2024 22:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی انجینئر قمر الاسلام راجہ نے کہا ہے کہ علاقے کی تعمیر وترقی اور اور عوامی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویڑن کے مطابق اپنے حلقے کوبنیادی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے بہت جلد اہلیان علاقہ کے لئے صحت، کھیل کے میدان اور قبرستان سمیت دیگر منصوبوں پر عملی کام آغاز کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دھمیال کلیال روڈ پرڈھوک امام دین کی مشہور سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری عبد الرزاق کی رہائش گاہ اپنے اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عمران الیاس کے اعزاز میں منعقدہ عید ملن پارٹی میں شرکا سے گفتگو کے دوران کیا پارٹی میں مسلم لیگ نراولپنڈی ڈویڑن کے سیکریٹری انفارمیشن قیس قیوم ملک،الحاج چوہدری محمد الیاس، غفور بھٹی، اظہر ستی، چوہدری حمید، چوہدری سخاوت، ٹھیکیدار الیاس اورحاجی عبدالغفارسمیت عمائدین و اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی انجینئر قمر الاسلام راجہ نے چوہدری نعیم،ظہیر عباس،چوہدری افتخار اور انکی پوری ٹیم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ موجودہ حکومت کو معاشی، سیاسی اور عالمی سطح پر بڑے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہتری قائدانہ صلاحیتیوں اور حکمت عملی کی بدولت نہ صرف تمام چیلنجز پر قابو پایا جائے گا بلکہ اپنے حلقہ انتخاب میں بھی جلد بڑے منصوبوں پر کام کا آغاز کیا جائے گاضرورت اس امر کی ہے کہ عوام ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر پاکستان، اس کے اداروں اور حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کا مکمل بائیکاٹ کریں تاکہ متحد ہو کر ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں