صادق آباد ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد20ہوگئی

84زخمی ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 11 جولائی 2019 15:43

صادق آباد ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد20ہوگئی
صادق آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی۔2019ء) صادق آباد ٹرین حادثے میں مزید 9لاشیں نکال لی گئیں،جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 20ہوگئی جبکہ 84افراد زخمی ہیں. وقت گزرنے کے ساتھ صادق آباد ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے، مزید 9 افراد کی لاشوں کو ڈبے سے نکال لیا گیا جس کے بعد اب 20 مسافر جاں بحق جبکہ 84زخمی ہیں‘حادثے کے 84سے زائد زخمی شیخ زید ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے.

صادق آباد ٹرین حادثہ جوں جوں وقت گزررہا ہے ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے،کچھ پھنسے مسافروں کی حالت غیر ہے،زندگی اور موت کی جنگ جاری ہے.

(جاری ہے)

لواحقین بوگیوں کے پاس کھڑے آہ وبکا کررہےہیں،اپنے پیاروں کی زندگی کی دعائیں مانگ رہے ہیں‘آرمی اور ریسکیو اہلکارامدادی کاموںمیں مصروف ہیں ، ڈبے میں پھنسے مزید مسافروں کو نکالنے کا کام جاری ہے. لاہور سےکوئٹہ جانیوالی اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی حادثے کے ذمہ داروں کا تعین زور پکڑگیا‘عینی شاہدین کے مطابق اسٹیشن ماسٹر کی غفلت سے حادثہ رونما ہوا،اب تک متاثرہ ٹرین کی 6بوگیاں الگ کردی گئی ہیں، باقی بوگیوں کو بھی الگ کیا جارہا ہے.

واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں ٹرینوں کے تصادم اور پٹڑی سے اترنے کے واقعات میں واضح اضافہ سامنے آیا ہے. اس سے قبل 20 جون 2019 کو حیدرآباد میں جناح ایکسپریس ٹریک پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکراگئی تھی جس کی وجہ سے ڈرائیور، اسسٹنٹ ڈرائیور اور گارڈ جاں بحق ہوگئے تھے. 17 مئی کو سندھ کے ضلع نوشہرہ فیروز کے علاقے پڈعیدن کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی مال گاڑی کے حادثے کے باعث کراچی سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوگئی.

یکم اپریل کو رحیم یار خان میں مال بردار ریل گاڑی 'پی کے اے-34' کی 13 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھی جس سے محکمہ ریلوے کو نہ صرف لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا بلکہ ملک بھر میں مسافر ریلوں کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے. 24 دسمبر 2018 کو فیصل آباد میں شالیمار ایکسپریس کو پیچھے سے آنے والی ملت ایکسپریس نے ٹکر ماردی تھی، حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے تھے. 27 ستمبر 2018 کو دادو میں سن کے قریب ٹرین کی گیارہ بوگیاں پٹڑی سے اترگئی تھیں جس کے نتیجے میں 5 مسافر زخمی ہوگئے تھے. 16 جون 2018 کو میانوالی میں خوشحال خان ایکسپریس کی سات بوگیاں پٹڑی سے اترگئی تھیں، حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 20 مسافر زخمی ہوئے تھے.

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں