صادق آباد حادثے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے

22لاشیں نکالی گئی، 29 لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 جولائی 2022 11:27

صادق آباد حادثے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے
صادق آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 19 جولائی 2022ء ) صادق آباد حادثے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے،22لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 29 لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق کشتی میں100افراد سوار تھے۔دو کشتیوں پر گنجائش سے زائد افراد سوار تھے اور باراتیوں کو بچانے کے لیے دوسری کشتی کے سواروں نے دریا میں چھلانگیں لگائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب 20 سے زائد افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کے مطابق دریائے سندھ میں ماچھکہ کے قریب باراتیوں سے بھری کشتی الٹی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ڈوبنے والوں ابھی تک حتمی تعداد سامنے نہیں آرہی ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق افسوس ناک حادثہ اوور لوڈنگ کے سبب پیش آیا، دریائے سندھ میں ڈوب جانے والے افراد کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، حادثے کے بعد زیادہ تر افراد کو مقامی افراد نے بچالیا ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا کہ بارات ی کھروڑسے ماچھکہ آرہے تھے کہ صادق آباد کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد دریا پر پہنچ گئے اور گذشتہ روز 19 لاشیں نکالی گئیں جبکہ 35 افراد کو بھی مقامی لوگوں نے بچا لیا۔حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئی ہیں، ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا تھا۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے دریائے سندھ میں کشتی الٹنے اور واقعے میں جانی نقصان پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارتعزیت کیا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے انتظامیہ سے حادثے کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں