سندھ کے ضلع سا نگھڑ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کر لیے گئے

کنویں سے یومیہ دو ہزار بیرل تیل اور 1.30 ملین کیوبک فٹ گیس ملے گی،نئے ذخائر کی دریافت سے تیل و گیس کی طلب و رسد کے درمیان فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 دسمبر 2022 17:37

سندھ کے ضلع سا نگھڑ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کر لیے گئے
سانگھڑ ( اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 19دسمبر 2022ء ) سندھ کے ضلع سا نگھڑ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کیے گئے نوٹس میں او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ کمپنی نے 26 جون کو کنوے کی کھدائی کے لیے ڈرلنگ آپریشن شروع کیا جس کے لیے 3 ہزار 400 میٹر کھدائی کی گئی۔ڈرل اسٹیم ٹیسٹ کے مطابق کنویں سے یومیہ دو ہزار بیرل تیل اور 1.30 ملین کیوبک فٹ گیس ملے گی۔

کنویں میں بطور آپریٹر او جی ڈی سی ایل کا 100 فیصد حصہ ہے۔کمپنی نے کہا تیل وگیس کی دریافت سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور اس سے تیل و گیس کی طلب و رسد کے درمیان فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔یہ او جی ڈی سی ایل کے ہائیڈورو کاربنز کو بھی بڑھائے گا۔قبل ازیں رواں سال جنوری میں خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ اس دریافت کا اندازہ گذشتہ ایک دہائی میں سب سے بڑا قرار دیا جا رہا ہے۔

جنگ نیوز کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی او جی ڈی سی ایل نے کے پی کے میں لکی مروت کے قریب ولی بلاک میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے۔ وزارت توانائی کے اعلیٰ ذرائع کے مطابق اس دریافت کا اندازہ گذشتہ ایک دہائی میں سب سے بڑا قرار دیا جا رہا ہے۔ولی بلاک کے ذخائر کو ناشپا فیلڈ میں پائے جانے والے ذخائر کے برابر سمجھا گیا ہے۔

ناشپا کے ذخائر 95 ایم ایم بی او ای کے برابر ہیں۔ایک بار ولی بلاک کم از کم 9-10 کنوؤں کے ساتھ تیار ہو جائے۔ تب ملک 100-150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کر سکے گا۔ او جی ڈی سی ایل کے ترجمان احمد حیات لک نے رابطہ کرنے پر اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ او جی ڈی سی ایل نے ولی بلاک میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کیا ہے لیکن انہوں نے تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال بلوچستان میں بھی قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی صوبہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں 5 ماہ کی محنت کے بعد گیس ذخائر دریافت کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں