سانگھڑ کی رہائشی ہائیکورٹ کی وکیل خاتون کو اپنے ہی وکیل شوہر نے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا

بدھ 5 جولائی 2023 21:50

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2023ء) سانگھڑ کی رہائشی ہائیکورٹ کی وکیل خاتون کو اپنے ہی وکیل شوہر نے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا خاتون اسپتال منتقل چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کی رہائشی ہائیکورٹ کی وکیل خاتون پر اپنے ہی شوہر ایڈوکیٹ نے تشدد کا نشانہ بنایا خاتون وکیل قرا العین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سات سال سے شعبہ وکالت سے منسلک ہوں میرا شوہر ایڈوکیٹ اشرف رحمانی کئی مرتبہ مجھ پر تشدد کر چکا ہے تین بچوں کی ماں ہوں شوہر وکالت کرنے سے منع کرتا ہے اور امور خانہ داری کے لئے خرچہ بھی نہیں دیتا گزشتہ روز تشدد کا نشانہ بنایا گیا لات اور مکے مار کر گرایا گیا ٹیبل کا شیشہ لگنے سے بازو زخمی ہوا بازو پر سات ٹانکے آئے خون بھی ضائع ہوا شوہر نشے کا عادی ہے گھریلو اخراجات نہیں دیتا بچے بھوکے ہوتے ہیں واقعے کو چوبیس گھنٹے ہوچکے ہیں پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی سانگھڑ کے صدر اور دیگر سے رابطہ کیا مگر کوئی اخلاقی اور قانونی مدد نہیں کی جارہی اپنے اوپر ہونے والے تشدد کا مقدمہ درج کرانا چاہتی ہوں مگر پولیس تعاون نہیں کررہی اور نہ گرفتاری کررہی ہے خاتون وکیل نے ایس ایس پی سانگھڑ ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد اور سندھ بار کونسل سے مطالبہ کیا ہے اسے انصاف مہیا کیا جائے دوسری جانب اس سلسلے میں میڈیا کی جانب سے شوہر ایڈوکیٹ اشرف رحمانی اور پولیس سے رابطہ کیا گیا مگر انھوں کا موقف سامنے نہ آسکا صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایڈوکیٹ سنیل کمار کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے ساتھ ہوں تحریری درخواست ابھی تک موصول نہیں ہوئی قانونی اور اخلاقی مدد کی جائے گی اور انصاف مہیا کیا جائے گا۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں