مریم نواز شریف (آج)سرگودھاکادورہ کریں گی

بدھ 6 مارچ 2024 23:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف (آج)جمعرات کوسرگودھاکامختصردورہ کریں گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز (آج)جمعرات کو سرگودھا پہنچیں گی جہاں کمشنر محمد اجمل بھٹی اور آر پی او شارق کمال صدیقی ان کا استقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسرگودھا فیصل آباد روڈ انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوی کا سنگ بنیاد رکھیں گی جبکہ کمشنر آفس اراکین اسمبلی،ٹکٹ ہولڈرز اور ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے اجلاس کی صدارت اور میڈیا سے بات چیت کریں گی ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں