پسماندہ علاقوں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی تیز کی جارہی ہے،سینیٹرامام الدین

بدھ 17 اپریل 2019 22:37

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء و ڈسٹرکٹ پٹرولیم سوشل ڈوولپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ملک امام الدین شوقین نے کہا ہے کہ ضلع سانگھڑ کے چھ تعلقوں کی پسماندہ علاقوں کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا کام تیز کردیا گیا ہے پارٹی کے کو چئرمین آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویزن کے مطابق غربت بیروزگاری کے خاتمے تعلیم و صحت کی فراہمی امن و امان کی بحالی کیلئے کام سرانجام دیئے جارہے ہیں اس حوالے سے پٹرولیم سوشل ڈوولپمنٹ کمیٹی کی جانب سے پہلے فیز میں ان پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے ملاقات میں کیا انہوں نے مزید کہا ہے شہدادپور، ٹنڈوآدم، کھپرو، سانگھڑ، جام نواز علی و سنجھورو میں پینے کے صاف پانی کے پچاس سے زائد آر او پلانٹ نصب کیئے جارہے ہیں جبکہ تعلقہ ہسپتالوں میں جدید ایمبولینس سروس کے علاوہ ہماری کوشش ہے کہ سندھ حکومت کیخصوصی تعاون سے کاٹن بیلٹ ایریا میں جدید سازوسامان سے لیس فائربرگیڈ کی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی میری کوشش ہے کہ میں سیاست سے بالاتر ہوکر سماجی خدمات سرانجام دوں اور اس سلسلے میں مونسپل کمیٹیوں ، ڈسٹرکٹ کونسل، ٹائون و یونین کونسلز کے نمائندوں کی مشاورت سے فلاحی کام سرانجام دوں میری پارٹی قیادت نے مجھے یہ ذمہ داری دی ہے جسے میں اپنا فرض سمجھتے ہوئے دیانتداری کے ساتھ سرانجام دوں گا میں ضلع سانگھڑ کو سندھ کا ماڈل ضلع بنانے کا خواب رکھتا ہوں میں نے ہمیشہ عوام کی رائے کا احترام کیا ہے۔

#

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں