میاں نواز شریف کو جیل میں رکھنے والے عوام کے دلوں سے کیسے نکالیں گے،برجیس طاہر

مشرف آمریت کے بد ترین دور کا سامنے کرنے والی پاکستان مسلم لیگ(ن)جبر اور فرعونیت کے موجودہ دور سے بھی سرخرو ہو کر نکلے گی،وفاقی وزیر برائے امور نگران حکمران نواز شریف کے ساتھ دشمنی میں مارشل لا ڈکٹیٹرز سے بھی دو ہاتھ آگے نکل چکے ہیں،نگراں حکومت کو مفت مشورہ ہے کہ نگرانی سے زیادہ کارکردگی دکھانے سے گریز کریں،عوام کی محبت اور طاقت25 جولائی کو نئی قوت کے ساتھ ابھر کر سامنے آئیگی ،عوامی اجتماع سے خطاب

ہفتہ 14 جولائی 2018 15:10

ٓ شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرامورکشمیر گلگت وبلتستان چوہدری برجیس طاہرنے کہا کہ نگران حکومت نے مارشل لاء کی حکومتوں کو بھی مات دے دی۔میاں نواز شریف کو جیل میں رکھنے والے عوام کے دلوں سے کیسے نکالیں گے۔قائد نواز شریف کے سیاسی منظر سے آئو ٹ کرنے والے کروڑوں پاکستانیوں کا راستہ نہیں روک سکیں گے۔

این ای117سے میاں محمد نواز شریف کا کارکن ایک بار پھر عمران خان اور پیپلز پارٹی کی وکٹیں اڑائیگا۔عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ نگران حکمران قائد نواز شریف کے ساتھ دشمنی میں مارشل لا ڈکٹیٹرز سے بھی دو ہاتھ آگے نکل چکے ہیں ، نگراں حکومت کو مفت مشورہ ہے کہ نگرانی سے زیادہ کارکردگی دکھانے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

ملک کی خالق جماعت کے محبوب رہنما میاں محمد نواز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلنے کی کوشش ملک میں نئے بحران کو جنم دینے کا پیش خیمہ بن سکتی۔

پاکستانی قوم نے میاں محمد نواز شریف کے ساتھ اظہار عقیدت کی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔جیلیں اور قید پاکستان مسلم لیگ(ن)کی قیادت کیلئے نئی نہیں ۔مشرف آمریت کے بد ترین دور کا سامنے کرنے والی پاکستان مسلم لیگ(ن)جبر اور فرعونیت کے موجودہ دور سے بھی سرخرو ہو کر نکلے گی۔قائد نواز شریف کے سیاسی منظر سے آٹ کرنے والے کروڑوں پاکستانیوں کا راستہ نہیں روک سکیں گے۔

قائد اور انکی صاحبزادی مریم نواز شریف کیلئے پاکستانیوں کی محبت اور عقیدت برصغیر کی سیاسی تاریخ کا نیا باب ثابت ہوگا۔میاں محمد نواز شریف کا سیاسی راستہ روکا گیا تو عوام کی محبت اور طاقت25 جولائی کو نئی قوت کے ساتھ ابھر کر سامنے آئیگی ۔پاکستان مسلم لیگ(ن)پاکستان بھرسے لینڈ سلائڈ کامیابی حاصل کریگی۔ برجیس طاہر نے اپنے مد مقابل عمران خان اور پیپلز پارٹی کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ این ای117سے ایک مرتبہ پھر میاں محمد نواز شریف کا یہ کارکن عمران خان اور پیپلز پارٹی کی وکٹیں اڑا کر دونوں جماعتوں کو این ای117 کی سیاست سے آٹ کریگا۔

پاکستان مسلم لیگ(ن)نے پنجاب بھر میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالفین انتخابی شکست دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں۔برجیس طاہرنے کہا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا گٹھ جوڑ توڑ کر میاں محمد نواز شریف کے متوالے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑیں گے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں