شیخوپورہ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت دن بدن مضبوط ہو رہی ہے، میاں تیمور خالد

بدھ 11 دسمبر 2019 21:25

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں تیمور خالد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت دن بدن مضبوط ہو رہی ہے، ڈالر کی قیمت گر رہی ہے، روزگار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں، مہنگائی بتدریج کم ہو رہی ہے، کرپشن کا خاتمہ یقینی بنایا جارہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر ملکی امیج بہتر ہوا ہے جس کے دورس نتائج حاصل ہوں گے اور پاکستان کا شمار بہت جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں میاں تیمور خالد نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرتا ہوا ایشیاء کا حقیقی معنوں میں ٹائیگر بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن میں جتنے وعدے کئے تھے انہیں پورا کیا جائے گا، ان وعدوں کی تکمیل کی خاطر حکومت ہر سطح پر بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے جن کے ثمرات عوام کو میسر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 15 ماہ کے دورا اقتدار میں حکومت نے عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کی ہے اور دیوالیہ ہونے کی قریب پہنچ چکے ملک کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کی راہ ہموار کی ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان اوران کی کابینہ کے سر ہے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں