شیخوپورہ‘ ساون کے مہینہ میں حبس اور گرمی کے زور کے بعد گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جل تھل ایک ہوگیا

پیر 20 جولائی 2020 13:20

شیخوپورہ‘ ساون کے مہینہ میں حبس اور گرمی کے زور کے بعد گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جل تھل ایک ہوگیا
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) ساون کے مہینہ میں حبس اور گرمی کے زور کے بعد گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جل تھل ایک ہوگیا،آندھی کے بعد موسلادھار بارش کی وجہ سے متعدد بجلی کے فیڈرز ٹرپ کرگئے،اور بارش کے ساتھ یخ بستہ چلنے والی ھواؤں سے مرجائے چہرئے بھی کھل اٹھے،بارش کے بعد میونسپل کمیٹی عملہ کی غفلت ولاپرواہی کی وجہ سے گلیوں محلوں کرکٹ اسٹیڈیم شیخوپورہ،گھنگ روڈ،بھکھی روڈ نئی آبادی آرائیانوالہ،طارق روڈ اور دیگر علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوجانے سے گزرنا محال ہوگیا مکینوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اصغر جوئیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیوریج کے بدحال نظام کو بہتر بنانے کے لیے مکمل پائپ لائنوں کی صفائی کا آغاز کروائے وگرنہ مچھروں کی بہتات اور پانی کے جوہڑوں سے پیدا ہونے والے امراض علاقوں میں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہی-

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں