ْملکی تاریخ میں تحریک انصاف جیسا انتشار کسی سیاسی جماعت نے نہیں پھیلایا ،صالح محمد سومرو

بدھ 17 مئی 2023 18:57

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور شہید بے نظیر بھٹو کے نثار سبی کے بزرگ سیاسی رہنما ء صالح محمد سومرو نے اپنے بیان میں ملک کے مختلف حصوں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے فوجی و سرکاری تنصیبات،املاک اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراو کی شدید کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تاریخ میں ایسا انتشار کسی بھی سیاسی جماعت نے نہیں پھیلایا جتنا تحریک انصاف نے پھیلایا ہے انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک دشمن جماعت ہے اور غیر ملکی ایجنٹ جماعت ہے انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان کو کالعدم قرار دیا جائے یہ جماعت نہ پاکستان کے خیر خواہ ہیں اور نہ ہی پاکستانی قوم کی خیر خواہ جماعت ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کے زیر سرپرستی ہزاروں کارکنان نے تاریخ کی بد ترین غنڈہ گردی کی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت منظم طریقے سے فوجی تنصیبات کو ٹارگٹ کرتے ہوئے جلاو گھیراو اور لوٹ مار کا بدترین مظاہرہ کیاپی ٹی آئی کے غنڈہ گرد جتھوں میں کینٹ کی حدود میں چڑھ دوڑے انہوں نے پولیس وینز اور سرکاری گاڑیوں کے علاوہ عام لوگوں کی متعدد گاڑیوں کی بھی توڑ پھوڑ کی اور انھیں آگ لگایا ہے انہوں نے کہا کہ یہ سب گھناؤنے کام پی ٹی آئی کے قائدین کی سرپرست میں کیا ہے انھوں نے کارکنوں کو فوجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے روکنے کی بجائے مظاہرین کو مسلسل دہشت گردی پر اکساتے رہے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت تحریک انصاف کے کارکنوں کی سیاہ کرتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف کو کالعدم قرار دیں اگر ایسا نہیں کیا گیا تو مستقبل قریب میں یہ ملک کا سب سے بڑا دہشت گرد جماعت بن کر ملک کے اندر انارگلی پھیلائے گا پھر روکنا کسی کی بس کی بات نہیں ہوگی۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں