نگران وزیراعلیٰ بلوچستان ایک روزہ دورے پر سبی پہنچ گئے

بلوچستان بھر کے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں فنی تربیت دی جارہی ہے ، میر علی مردان ڈومکی

جمعہ 26 جنوری 2024 20:11

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2024ء) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی ایک روزہ دورے پر سبی پہنچ گئے ان کے ہمراہ صوبائی وزیر میر زبیر جمالی،آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ، سیکرٹری اسپورٹس بلوچستان، کمشنر سبی ڈویثزن بیشر احمد بنگلزئی،ڈی آئی جی پولیس سبی رینج ڈاکٹر فرحاں زاہد،ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدا رحیم میر وانی،ایس ایس پی سبی عنایت اللہ بنگلزئی،میر روحیل ڈومکی،اور دیگر تھے۔

(جاری ہے)

نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان ڈومکی نے سول ہسپتال میں ڈائیلاسز سینٹر کا افتتاح کیا ،نرسری وارڈ اور آئی سی یو وارڈ کا افتتاح کیا بعد ازاں میر چاکر خان رند یونیورسیٹی گئے جہاں پر وائس چانسلر سبی یونیورسٹی نے ان کا استقبال کیا نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے میر چاکر رند یونیورسٹی سبی میں فری لانس ٹریننگ پروگرام "ڈی جی بز" کا افتتاح کر دیا اس موقع پر نگران وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان بھر کے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں فنی تربیت دی جارہی ہے کوئٹہ، سبی ، ژوب اور لورالائی میں فری لانس ڈیجیٹل پروگرام کا آغاز کردیا گیا نوجوان افرادی قوت کو فنی تربیت کی فراہمی سے بہتر نتائج اخذ کیے جاسکتے ہیں نوجوانوں کی مثبت سمت میں رہنمائی اور مواقعوں کی فراہمی ضروری ہے نگراں وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ اسکلز ڈویلپمنٹ کی افادیت، اہمیت وقت کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہینگراں صوبائی حکومت نے بلوچستان کے نوجوانوں کی فنی تربیت کے حوالے سے موثر اقدامات اٹھائے ہیں انہوں نے کہا کہ جلد ہی بلوچستان کے نوجوانوں کا کردار ملک بھر میں نمایاں نظر آئے گا تقریب کے اختتام پر نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے میر چاکر رند یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے طلبہ و طالبات میں اسکالر شپس کے چیکس تقسیم کئے علاوہ ازیں نگران وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے میر چاکر رند یونیورسٹی میں ڈیجیٹل لاجک ڈیزائن لیب ، اسکول آف لاء ، اور میر علی مردان ڈومکی کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا انہوں نے کہا کہ میر چاکر رند یونیورسٹی میں اسکول آف لاء کا قیام خوش آئند ہے یونیورسٹی میں کھیلوں کے فروغ کیلئے گراؤنڈ سے طالب علموں کو صحت مندانہ سرگرمیاں میسر آئیں گی۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں